اسٹیم اٹ کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے سلام کیسے ہیں آپ سب لوگ امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور سب دوست اپنا اپنا کام خوشی خوشی سرانجا دے رہے ہونگے اللہ سب آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
- دوستو میں اج کچھ دنوں بعد ایک بار پھر آپ لوگوں کے ساتھ اپنا گزرا ہوا دن شیئر کرنے جا رہا ہوں میں آج صبح فجر کی اذان کے وقت اٹھا میں نے گھوڑا گاڑی تیار کی اس کے بعد میں اور میرا بھائی ہم گاؤں کی طرف روانہ ہو گئے کام کاج کرنے کے لیے تو جب ہم گاؤں پہنچے کام میں مصروف ہو گئے کچھ دیر محنت مزدوری کی اس کے بعد میرا بھائی گھر کی طرف چلا آیا اور میں دوسرے شہر کی طرف روانہ ہو گیا جب وہاں پہنچا تو موسم خراب ہو رہا تھا آسمان پر بادل چھا گئے میں نے سامان اتارا اور گھر کی طرف واپس آ گیا گھر پہنچنے کے بعد میں نے ناشتہ کیا
- گھر پہنچنے کے بعد میں نے فوراً اپنے مرغوں کی دیکھ بھال شروع کر دی میں نے اٹا بنایا ابھی چھوٹے بچوں کو کھلا رہا تھا کہ بارش شروع ہو گئی تو میں نے مرغوں کی دیکھ بھال کی انہیں کھلایا پلایا اس کے بعد بارش تیز تھی تو دو بچے گم گئے ایک کو میں نے آسانی سے ڈھونڈ لیا اور ایک تھوڑا مشکل سے ملا ایک کو بہت سردی لگی ہوئی تھی تو میں نے اسے اپنے ساتھ چار پائی پر بٹھا دیا اور میں خود سو گیا جب کچھ وقت گزر گیا تو میرے کزن نے آواز لگائی اور گھر والوں سے کہا کہ اسے کہو تیاری کرو لیٹ ہو رہے ہیں تو میں تیار ہوا اور ہم دوکان کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں میرا بڑا بھائی اور اس کا ایک دوست سموسے کھا رہے تھے ہم نے بھی ان کے ساتھ بیٹھ کر سموسے کھائے اور پھر ہم دوکان پر پہنچ گئے
- دوکان پر پہنچے کہ تھوڑی دیر بعد ہم کام میں مصروف ہو گئے میرا استاد ایک موبائل ٹھیک کر رہا تھا جسے رنگر کا مسلہ تھا تو استاد محترم موبائل ٹھیک کرتا رہا اور میں دیکھتا رہا اس کے بعد ہم نے چائے پی اور چائے پینے کے بعد پھر سے کام میں مصروف ہو گئے ایک دوکاندار ایا اس کے موبائل کا چارجنگ جیک ٹوٹا ہوا تھا ہم نے وہ لگایا اور مختلف قسم کے مختلف مسائل والے موبائل فون ٹھیک کیئے
- اور پھر میں نے بازار جاناں تھا اپنے ایک دوست کی دوکان پر وہاں سے ایک موبائل کے پیسے لینے تھے تو میں نے استاد محترم سے اجازت لی اور موٹر سائیکل کی چابی بھی اس کے بعد میں بازار چلا گیا کچھ دیر اپنے دوست کے ساتھ گپ شپ کی پھر پیسے لیئے اور دوکان پر واپس آ گیا میرا استاد محترم موبائل میں مصروف تھا تو میں بھی موبائل یوز کرتا رہا اس کے بعد میں نے ایک موبائل خریدا پھر وہیں ایک دوکاندار کو بیچ دیا اور پھر شام سے کچھ دیر پہلے ہم نے چھٹی کی اور گھر کی طرف روانہ ہو گئے
- گھر آتے وقت میں ایک موبائل اٹھا کر لے آیا جو میں نے راست
میں اپنے استاد کے ایک رشتے دار کو دینا تھا تو جب ہم اس گھر پہنچے تو وہ گھر پر نہیں تھا ہم تھوڑی دیر بیٹھے رہے پھر موبائل اس کے رشتے داروں کو دے کر گھر واپس آ گئے گھر پہنچنے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کو دیکھا اور پھر شام کا کھانا تیار تھا تو میں نے کھانا کھایا اس کے بعد میں نے خربوزہ کھایا جو بابا جان اپنی فصل میں سے لائے تھے اس کے بعد مجھے اپنے ایک پڑوسی سے کچھ کام تھا تو میں اس کے گھر چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو میں نے پوسٹ تیار کی یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات
Best Regards ✍️🌼
Hammad Khan
Special Thanks @vvarishayy
@suboohi
Your post is manually rewarded by the @nftmc Community Curation Trail.
Join the NFTMC community to get rewarded.
USE TAG - #nftmc
Curation Trail- @nftmc
Discord- https://discord.gg/5P57gwYYcT
Twitter- https://mobile.twitter.com/NFTMC3
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Report,
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit