اسٹیم اٹ کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے سلام کیسے ہیں آپ سب لوگ امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور سب دوست اپنا اپنا کام خوشی خوشی سرانجا دے رہے ہونگے اللہ سب آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین دوستو آج ایک بار پھر میں آپ لوگوں کے پاس حاضر ہوں اور آج پھر میں اپنا گزرا ہوا دن شیئر کرنے جا رہا ہوں میں آج فجر کی اذان کے وقت اٹھا تو میں نے گھوڑا گاڑی تیار کی کیونکہ میں نے گاؤں جاناں تھا کام کاج کے لیے تو جب ہم گاؤں پہنچے کچھ دیر کام کاج کیا محنت مزدوری کی اس کے بعد سامان گھوڑا گاڑی پر لوڈ کیا اور میں ساتھ والے شہر پہنچا وہاں دو جہگوں پر مال بیچا اور پھر گھر کی طرف واپس آ گیا گھر پہنچنے کے بعد میں نے گھوڑا گاڑی کھولی اور اپنے مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا سب سے پہلے میں نے آٹا بنایا اور چھوٹے بچوں کو کھلایا پلایا اس کے بعد بڑے تمام مرغوں کو کھلایا پلایا اور پھر میں نے گھر سے اپنے کپڑے اٹھائے اور دھوبی کو دینے کے لیے چلا گیا کپڑے دھوبی کو دیئے اس کے بعد ایک دوست کی دوکان پر پہنچا وہاں سے میں نے ایک موبائل اٹھانا تھا وہ اٹھایا اور ساتھ میں ہی کچھ دیر اپنے ایک دوست کے پاس بیٹھ گیا پھر گھر واپس آیا تو آج میری دادی جان کو فوت ہوئے دو سال گزر گئے ہیں تو ہم لوگوں نے آج اپنی دادی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کرائی لوگ آئے ہوئے تھے تو مجھے بڑے بھائی نے برف لینے کے لیے بھیج دیا میں مین روڈ کے قریب ایک جگہ سے برف لینے کے بعد گھر واپس آیا تو میں نے تیاری کی اور پھر میں اور میرا کزن ہم دونوں دوکان کی طرف روانہ ہو گئے جب ہم دوکان پر پہنچے تو تھوڑی دیر بعد میرے استاد محترم بھی پہنچ گئے انہوں نے مجھے چائے کا کہا اور پھر ہم نے کام شروع کر دیا تھوڑی دیر بعد چائے پہنچ گئی تو ہم نے چائے پی اور پھر ایک موبائل فون سیٹ کرنے بیٹھ گئے اس کے بعد جب دوپہر کا وقت ہوا تو ہم لوگ دوپہر کا کھانا کھانے کے لیے قریبی ہوٹل پر چلے گئے وہاں بیٹھ کر کھانا کھایا اور پھر دوکان پر واپس آ کر کچھ وقت موبائل کرتا رہا اس کے بعد میں نے اپنے دوستوں سے دو موبائل خریدے تھے وہ اٹھائے اور ساتھ ایک موبائل کا یونٹ بھی لینا تھا تو میں پہلے بازار کی طرف روانہ ہو گیا اپنے ایک دوست کی دوکان پر پہنچا وہاں اسے وہ موبائل دے دیئے پھر کچھ دیر گپ شپ کرنے کے بعد میں واپس روانہ ہو گیا قریبی ایک اور مارکیٹ میں گیا وہاں سے ایک موبائل کا یونٹ لینے کے بعد دوکان پر واپس آ گیا دوکان پر واپس آنے کے بعد میرا استاد اس موبائل کا یونٹ لگانے بیٹھ گیا اور میں نے اپنے ایک دوست کو ایک موبائل کی بیک تبدیل کر کے دینی تھی تو میں نے اس موبائل کو اوپن کیا پرانی بیک سے سامان اتارا اور پھر استاد محترم نے وہ بیک فٹ کر دی اور میں وہ موبائل اسے دے آیا ابھی تھوڑا وقت گزرا تھا کے آسمان پر بادل چھا گئے اور موسم بہت پیارا بن گیا تو ہم چار دوست پلازے کی چھت پر چڑھ گئے موسم انجوائے کیا اور ساتھ ساتھ کچھ فوٹوگرافی بھی کی اس کے بعد جب ہم نیچے اترے تو میں نے ایک موبائل خریدا اور تھوڑی دیر بعد چھٹی کر دی ہم جلدی اسلیئے روانہ ہو گئے کیونکہ راستے میں اپنے رشتے داروں کی ایک شادی میں شرکت کرنی تھی تو ہم ان کے گھر پہنچے اور کچھ دیر تک بیٹھے رہے پھر کھانا شروع ہو گیا تو ہم نے کھانا کھایا اور تھوڑی دیر بعد گھر کی طرف روانہ ہو گئے گھر پہنچنے کے بعد میں نے اپنے مرغوں کی دیکھ بھال کی اس کے بعد میرے بڑے بھائی نیزہ بازی پر جا رہے تھے تو میں نے ان کے ساتھ گھوڑے کو گاڑی میں لوڈ کرایا اور پھر کچھ وقت موبائل کے ساتھ گزرا یہ رہی میری صبح سے لے کر اب تک کی مصروفیات Special Thanks @vvarishayy
Hammad Khan
@suboohi
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Your post is manually rewarded by the @nftmc Community Curation Trail.
Join the NFTMC community to get rewarded.
USE TAG - #nftmc
Curation Trail- @nftmc
Discord- https://discord.gg/5P57gwYYcT
Twitter- https://mobile.twitter.com/NFTMC3
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit