(سادہ زندگی)
آدمی اگر آرام سے رہنا چاہتا ہے، تو اسے اپنی زندگی کو سادہ رکھنا چاہئے۔
سادہ زندگی اس کو کہتے ہیں کہ سادہ کھانا کھائے، سادہ کپڑے پہنے، گھر کا سامان سادہ رہے۔
جتنا تکلّف کرتے جائیں گے، آپ کے دل کی خواہش بڑھتی جائے گی۔
اور جتنا اپنی خواہش پوری کرتے جائیں گے یہ خواہش اور آگے بڑھتی جائے گی۔
پھر آپ کو اس تکلّف کی زندگی میں بھی تکلیف ہوگی۔
اس طرح آپ کو کبھی آرام نصیب نہ ہوگا، اسلئے ہمیشہ اپنے آپ کو سادے طریقے سے رکھنا چاہیے، تاکہ کبھی کوئی بڑی مصیبت آئے تو آپ ان تکلیفوں کا سامنا کرنے کو تیار رہے، اور آپ میں صبر ہوگا تبھی ممکن ہوگا۔
جزاک اللّہ۔