السلام علیکم ،
یہ ایک خوبصورت مقابلہ ہے جس میں ہمیں انوائٹ کیا گیا ہے ۔سردی کے موسم میں ائس کریم سے مزہ کرنا سوچ کر ہی دل خوش کر دیتا ہے۔ اور سردی لگنا شروع ہو جاتی ہے ۔ہم نے بھی اج کچھ اسی طرح کا سوچا ۔اور جب کہ گھر سے باہر اتنی شدید ٹھنڈ ہے ۔ کے ہاتھ پاؤں جم رہے ہیں ۔کمبل کے اندر گھس کر بھی انگلیاں جمی ہوئی ہیں۔ تو ایسے وقت میں گرم گرم کیک اور ٹھنڈی یخ ائس کریم چاکلیٹ کے ساتھ کھائی تو سردی کا مزہ دوبالا ہو گیا۔
ویسے تو سردی کے موسم میں ڈرائی فروٹس بھی بہت مزہ دیتے ہیں ۔مگر ائس کریم کو سردی کے موسم میں ہی کھا کے زیادہ مزہ اتا ہے ۔گرمی میں تو ائس کریم پگھل جاتی ہے ۔جبکہ سردی میں ائس کریم کے پگھلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اور سردی کو سردی ہی مارتی ہے ۔اس خیال کے تحت جب ہم ائس کریم کھاتے ہیں تو سردی کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔
اج جب ہم کھانا کھا کے فارغ ہوئے تو میری بیٹی کا بہت دل چاہ رہا تھا کہ، وہ کیک بنائے۔ میں نے اس کو کیک بنانے کے لیے کی اجازت دی ساتھ میں فریزر میں رکھی ہوئی ائس کریم بھی نکال لی اور گرم کیک کےساتھ چاکلیٹ ائس کریم کھا کے سب نے انجوائے کیا۔
حالانکہ میرے شوہر ابھی گھر کے باہر سے ائے تھے ۔اور ان کو بہت زیادہ سردی لگ رہی تھی۔ مگر جب کیک کے ساتھ ائس کریم کا کمبینیشن دیکھا تو گرم کیک کے ساتھ ٹھنڈی ائس کریم کو بہت خوش ہو کے کھایا ۔اور سردی تو جیسے اڑن چھو ہو گئی تھی ۔اور نہ ہی ان کو کپکی محسوس ہوئی اور نہ ہی ان کو سردی لگی۔
اج ہمارے شہر کا ٹمپریچر بہت زیادہ گرا ہوا ہے۔ اور ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے سردی مائنس میں چلی گئی ہے۔
مگر یہ ایک ایسا پیارا موسم ہے جس کو انجوائے کرنے میں ہی مزہ ہے۔ بے شک سردی کے موسم میں گیس بند کر دی جاتی ہے۔ اور بیسک ضروریات بھی پوری نہیں ہوتی۔ مگر چونکہ سردی کا موسم مجھے بہت پسند ہے تو اسی لیے سلنڈر کے ذریعے گیس کا انتظام کر کے گھر کو گرم کر لیتے ہیں ۔اور خود بھی موسم کو انجوائے کرنے کے لیے کبھی گھر سے باہر جاتے ہیں۔ اور کبھی گھر کے اندر ہی سردی کے موسم کو خوب انجوائے کیا جاتا ہے۔
اپ کا کیا خیال ہے سردی کا موسم انجوائے کرنے کے لیے ہوتا ہے یا بدمزہ ہو کے گھر میں گھس کے بیٹھنے کے لیے۔
@suboohi
@khirsheedanwar
@watti
کیا آپ بھی سردی کا خوبصورت موسم انجوائے کرتے ہیں۔