السلام علیکم ،
کتنا خوبصورت موضوع دیا ہے لکھنے کے لیے۔
واقعی ہماری زندگی میں بہت سارے ایسے واقعات اور لمحات اتے ہیں جب ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا اور ہم جلدی میں دوسرے رنگ کا موزہ پہن کے نکل لیتے ہیں۔
دو رنگ کے سوکس پہننے کا اور دو رنگ کے جوتے پہننے کی عادت میرے شوہر کو ہے۔وہ اکثر و بیشتر رنگ برنگے سوکس پہن کے نکل جاتے ہیں اور ان کو اندازہ ہی نہیں ہوتا باقاعدہ پورے فنکشن کو نمٹا کے واپس اتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ موزہ دوسرے رنگ کا تھا۔
کیا اپ کو عجیب لگا؟یا اپ کو ایسا لگا کہ ہر کوئی اپ کو غیر مماثل جرابوں کی وجہ سے دیکھ رہا ہے۔
ایک دفعہ میں اپنی دوست کے گھر گئی ہمارا ارادہ پجامہ پارٹی کا تھا۔
ایسے موقع پر ہم دونوں جلدی جلدی چیزیں پہن رہے تھے اور اندازہ ہی نہ ہو سکا کہ ہم نے ایک دوسرے کے ساکس پہن لیے ہیں یہ کافی پرانی بات ہے اس بات کو کم از کم بھی 10 سال کا عرصہ گزر چکا ہوگا۔
جب ہم دونوں تیار ہو کر ایک ساتھ تصویریں لینے لگے تو ہماری نظر اپنی جرابوں پہ پڑی اس وقت ہمیں یہ اندازہ ہوا کہ ہم نے ایک دوسرے کے جراب پہن لیے ہیں۔اپنے پاؤں دیکھ کر ہمیں بہت شدید ہنسی ائی اور ایسے ہی ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر کھینچ لی۔
یہ سب اتنا مزہ کا خیز تھا کہ ہم نے کافی دیر ایک دوسرے کے جراب پہنے رکھے اور ایک دوسرے کے ساتھ کو انجوائے کیا۔دوستوں کے ساتھ گزارا ہوا وقت کبھی بھی بلایا نہیں جا سکتا واقعی وہ انمول ٹائم ہوتا ہے۔
کیا اپ کے پاس کوئی ایسی انمول کہانی موجود ہے جو اپ کی جراب کے ساتھ پیش ائی ہو؟
میرے پاس اپنی تو نہیں مگر میرے شوہر کی ایسی بہت ساری کہانیاں اور واقعات موجود ہیں جو کہ ان کے ساتھ اکثر و بیشتر پیش اتے رہتے ہیں۔
میرے شوہر ایک سکول میں استاد ہیں اور ان کا ذہن زیادہ تر پڑھائی کے کاموں میں ہی مصروف رہتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جب وہ کہیں کسی گیدرنگ میں جاتے ہیں تو انہیں اندازہ نہیں ہو پاتا وہ اپنے جوتے کے بجائے کسی اور کا جوتا پہن کے ا جاتے ہیں اور گھر ا کے میں ان کا دھیان اس بات پہ دلاتی ہوں کہ اپ نے اپنا جوتا نہیں پہنا تو ان کو سخت پریشانی ہوتی ہے۔
اکثر و بیشتر مسجد میں نماز پڑھنے جب جاتے ہیں تو بھی کبھی ایک رنگ کا جوتا دوسرے رنگ کے ساتھ پہن کر ا جاتے ہیں اور خود بھی پریشان ہوتے ہیں اور جس کے ساتھ جوتا بدل گیا اس کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا ہوتا ہوگا۔
اکثر و بیشتر افس جاتے ہوئے بھی جرابوں کا مسئلہ میرے شوہر کو ہی درپیش ہوتا ہے اور وہ کبھی دو رنگوں کی جو رابیں بھی بہن کے افس چلے جاتے ہیں ان کو اسکول جاتے وقت یہ یاد ہی نہیں رہتا کہ میں نے ایک دو مختلف رنگوں کی جرابیں بہن لی ہیں۔
اسکول سے واپس ا کر جب میں ان کو نوٹس کرواتی ہوں تو انہیں شدید حیرانی اور پریشانی ہوتی ہے کہ یہ میرے ساتھ کیا ہو گیا۔
اکثر اوقات میری چھوٹی بیٹی بھی اس طرح کے کام کرتی رہتی ہے اور ایک ہی رنگ یہ دو جرابیں بہن کر سمجھتی ہے کہ میں نے صحیح جرابیں پہنی ہیں۔اور یہ اسی وقت ہوتا ہے جب کپڑے دھل کے ائے ہوتے ہیں اور وہ طے ہوئے بغیر اپنی دراز میں پہنچے بغیر ہی استعمال میں انا شروع ہو جائیں۔کیونکہ دراز میں جب کوئی چیز رکھی جاتی ہے تو اس کو اس کے پیر کے ساتھ ہی رکھا جاتا ہے اب چاہے اس کو فولڈ کر کے رکھا جائے یا طے کر کے رکھا جائے۔
یہی وجہ ہے کہ مجھے اپنی بیٹی کے پاؤں کا دھیان رکھنا پڑتا ہے کہ وہ ایک جیسے جرا میں پہن رہی ہے کہ ڈفرنٹ جرا میں پہن کے گھوم رہی ہے۔
اپ کے خیال میں زیادہ تر موزے عجیب سائز کے کیوں ہوتے ہیں؟
بعض اوقات جرابیں بنانے والی کمپنیاں ایسی جرابی بھی بناتی ہیں جن کو دیکھ کر بہت حیرانی ہوتی ہے کہ یہ جو رب ہی ہے یا صرف اس کے نام پر ایک انوکھی سی چیز ہے۔مثلا کچھ لوگ اتنے چھوٹے سائز کے جراب بناتے ہیں جس میں صرف انگلیاں اور ایڑیاں ہی چھپ جاتی ہیں۔
اسی طرح بعض اوقات اتنے لمبے جراب بنائے جاتے ہیں جس میں نہ صرف پنڈلی بلکہ ایران بھی کور ہو جاتی ہے اور وہ جرابوں کے بجائے لیگی کا تصور دیتے ہیں۔
جہاں تک میرا خیال ہے ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ سردی کا احساس نہ ہو اور ایک ہی چیز بہن کر باقاعدہ پوری سردی کو کور کر لیا جائے لہذا اس مقصد کے لیے اتنی لمبے جراب بنائے جاتے ہیں تاکہ پنڈلی سے لے کے ٹانگ تک پوری کور ہو جائے اور سوکس اور لیگن کا کام ایک ہی چیز سے انجام دیا جا سکے۔
اور اتنی چھوٹی جراب اس وجہ سے بنائی جاتی ہے کہ شدید گرمی میں بند جوتا جب پہننا پڑے تو اس میں جراب پہننے کے لیے صرف انگلی اور ایڑھی کو ڈھکنے کے لیے جراب کی ضرورت پوری ہو جائے اور جوتے میں بدبو بھی نہ ائے۔کیونکہ بغیر جراب کے اگر بندوتا پہنے تو پسینے کی وجہ سے جوتے میں بدبو ا جاتی ہے جبکہ اگر جوتا جراب کے ساتھ پہنا جائے تو پسینہ جراب کے اندر جذب ہو جاتا ہے اور جوتا بدبو سے محفوظ رہتا ہے۔
کیا اپ ٹخنے والی جرابوں کو ترجیح دیتے ہیں یا زیادہ لمبی جرابوں کو؟
میں مختلف مواقع پر مختلف جرابیں پہننا پسند کرتی ہوں یعنی کہ جب کبھی مجھے سردی لگے تو میں کوشش کرتی ہوں کہ زیادہ لمبی جرابیں پہنوں جبکہ صرف ضرورت پوری کرنے کے لیے ٹخنوں تک کی جرابیں بھی چل جاتی ہیں لہذا میرے چوائس مختلف مواقع کے حساب سے چینج ہوتی رہتی ہے۔بچوں کے لیے مجھے لمبی جرابیں ہی پسند اتی ہیں۔جبکہ بڑے لوگ ٹخنوں تک کی جرابیں بھی بہت اچھے طریقے سے پہن لیتے ہیں۔
عام طور پر اپ اپنی دراز میں جرابوں کو کیسے رکھتے ہیں رولڈ فولڈ یا پھر وہ فٹ ہوں؟
مجھے صفائی کا بہت زیادہ شوق ہے لہذا میری کوشش ہوتی ہے کہ میری دراز میں میری جرابیں رولڈ ہوئی ہوئی شکل میں رکھی ہوں۔مگر بچوں کو اس چیز کا اندازہ بالکل نہیں ہوتا اور وہ صرف اور صرف پیئر بنا کے رکھنے کی کوشش کرتے۔یہی وجہ ہے کہ میری دراز میں مختلف طرح سے جرابیں رکھی ہوتی ہیں مگر یہ بہت شکر کا مقام ہے کہ کم از کم جرابوں کو پیر کی صورت میں ہی دراز میں محفوظ کیا جاتا ہے۔
کیا اپ ڈاؤن سنڈروم والے کسی کو جانتے ہیں؟اگر اپ کا جواب ہاں میں ہے تو ہمیں اس کے بارے میں بتائیں۔
میری نظر میں باقاعدہ کوئی ایسی شخصیت نہیں ہے جس کو میں جانتی ہوں جس کا ڈاؤن سنڈروم ہو۔مگر اکثر اوقات سڑک پہ گھومتے ہوئے اجنبی لوگوں کو ضرور دیکھا ہے جو ان کا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ڈاؤن سینڈ روم والے ہیں۔اس طرح کے لوگوں کو اندر خاص ایکشن اور ادائیں ہوتی ہیں جن کی وجہ سے وہ عام طور پر پہچانے جاتے ہیں اور دوسرے لوگوں سے الگ نمایاں ہوتے ہیں۔
کچھ ان کی ڈریسنگ عجیب سی ہوتی ہے اور کچھ ان کا بات کرنے کا اور چلنے کا اسٹائل بھی الگ ہوتا ہے۔وہ لوگ ہاتھوں کو ہلانا اور لہرا لہرا کی بات کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں کچھ لوگ من بن کر اور بالوں کو لہرا لہرا کے بات کرتے ہیں ۔ حتی کہ کچھ لوگ تو میک اپ کرنا بھی اپنی عادت بنا دیتے ہیں۔
اکثر اوقات ٹی وی پر کافی سارے اداکار بھی ایسے ہی نظر اتے ہیں جو کہ ڈاؤن سنڈروم والے محسوس ہوتے ہیں۔
یہ تصویر میں نے ٹی وی کے ڈرامے کی ایک سیریل میں سے لی تھی لیکن مجھے یاد نہیں کہ وہ کون سے ڈرامے کی سیریل تھی لہذا اس تصویر کی میں لنک پیش نہیں کر سکتی۔
میں اس خوبصورت مقابلے میں اپنے سٹیمیٹ کے کچھ ساتھیوں کو بھی دعوت دینا چاہتی ہوں۔
Terimakasih atas undangannya temanku Sem anda beruntung ya
Kaos kaki aneh? Apa memang harus seperti itu?
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Has la traducción para poder verificarte y validar la entrada m
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit