السلام علیکم علی بھائی! کیا حال ہے امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے۔ آپ نے بہت ہی خوبصورت تحریر بنائی ہے۔ آپ نے جس محبت اور عقیدت سے کربلا نجف اور قم جیسے مقدس مقامات کا ذکر کیا ہے وہ بہت دلنشیں اور روحانی ہے ۔
کربلا، نجف قم اور مشہد کی زیارت ہرمومن کے دل کی خواہش ہوتی ہے۔ امام حسین ع اور مولا علی ع کے روضہ مبارک کی زیارت کرتے ہوئے دل کو جو سکون اور روحانی خوشی ملتی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کی جا سکتی۔ ہم اپنی دنیاوی پریشانیوں کو بھول جاتے ہیں اور ہمارے دل کو ایک نئی روشنی ملتی ہے۔ سال بہت سے لوگ سوئٹزرلینڈ اور دبئی جیسے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرتے ہیں تاکہ وہ قدرتی مناظر کا لطف اٹھا سکیں اور زندگی کے روزمرہ کے مسائل سے دور رہ سکیں۔ لیکن آپ کا یہ سفر صرف سیاحت یا تفریح کے لئے نہیں بلکہ ایک روحانی اور مذہبی فریضہ ہے۔آپ کے اس جذبے اور عقیدت کو سلام ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس مقدس سفر کی سعادت عطا فرمائے اور ہر قدم پر آسانیاں پیدا کرے۔ آمین
RE: SEC-S18W6 | My travel destination in 2024 |IRAN& IRAQ|
You are viewing a single comment's thread from:
SEC-S18W6 | My travel destination in 2024 |IRAN& IRAQ|
بلکل بجا فرمایا آپ نے ۔
یہ سفر برائے نجات ہے۔
اور یہ روحانیت سے بھرپور اور عقیدت سے سرشار سفر ہے ۔
اور بلکل یہ سفر ایمان کی مظبوطی ہے ۔
اس سے آپ کا عقیدہ پختہ ہوتا ہے ۔
ایمان مکمل ہوتا ہے ۔
آنکھیں نم ہوتی ہیں ۔
بہت سی اچھی چیز آپ سیکھتے ہیں ۔
آپ کا کیا ارادہ ہے اس کے متعلق ۔
اس سال جا رہے ہیں یا نہیں ۔
اور آپ کیلئے ڈھیروں دعائیں ۔
جس دن واپس آؤں مجھ سے لازمی ملیے ۔
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit