انصاف کا نظام قائم ہوجائے تو اوورسیزپاکستانی سارا پیسا پاکستان بھیجیں

in hive-194277 •  2 years ago 

pic_757d1_1668444009.jpg._2.jpg

انصاف کا نظام قائم ہوجائے تو اوورسیزپاکستانی سارا پیسا پاکستان بھیجیں گے
ملک میں اتنا پیسا آئےگا کہ بھکاریوں کی طرح مانگنا نہیں پڑے گا، بیرون ملک پاکستانی دبئی، ملائیشیا میں سرمایہ کاری کرتے ہیں کیونکہ یہاں انصاف کا نظام نہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 نومبر 2022 21:04

انصاف کا نظام قائم ہوجائے تو اوورسیزپاکستانی سارا پیسا پاکستان بھیجیں ..

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 نومبر 2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انصاف کا نظام قائم ہوجائے تو اوورسیزپاکستانی سارا پیسا پاکستان بھیجیں گے، باہر سے اتنا پیسا آئے گا کہ بھکاریوں کی طرح کسی کے سامنے نہیں جانا پڑے گا، بیرون ملک پاکستانی دبئی، ملائیشیا میں سرمایہ کاری کرتے ہیں کیونکہ یہاں انصاف کا نظام نہیں۔
انہوں نے لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے پارلیمنٹرینز اور سینیٹرز نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے، اعظم سواتی پر جو تشدد ہوا، ٹیپ جو اس کے گھر بھیجی گئی، ارشد شریف کے قتل اور مجھ پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، پولیس نے میری ایف آئی آر رجسٹرڈ نہیں کی، جبکہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے، مجھے امید ہے کہ چیف جسٹس پٹیشن کو سنیں گے، یہ پاکستان کی تاریخ میں فیصلہ کن وقت ہے کہ ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لے کر آئیں۔
(جاری ہے)

آج سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، برطانیہ میں جو کچھ شہبازشریف نے کیا کہ اس نے کہا میں وزیراعظم ہوں اور پیش نہیں ہوں گا انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ جرمانہ کیا کہ آپ وزیراعظم ہو لیکن ہمیں فرق نہیں پڑتا۔قانون کے سامنے سب ایک برابر ہیں۔ سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو اس لیے نکالا گیا کہ اس نے کورونا کے دوران جو قانون دوسروں کیلئے بنایا تھا وہ اس نے خود پر اپلائی نہیں کیا۔
اسی لیے وہ قومیں آگے ہیں۔ میں نے 26سال قبل تحریک شروع کی تو اس کا ایجنڈا نصاف تھا، ملک میں خوشحالی نہیں آسکتی جب تک انصاف نہیں ہوگا، قانون کی بالادستی کے بغیر ملک ایشیئئن ٹائیگر یا پیرس نہیں بن سکتا۔پاکستان دنیا میں انصاف کے انڈیکس پر 129نمبر پر ہے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا، اور اسلامی ریاست کی بنیاد عدل وانصاف پر تھی۔ ہندوستان کا عظیم اوربہترین حکمران شیرشاہ سوری تھا، شیر شاہ سوری ابھرا کیے؟ اس نے بہار میں اپنے باپ کی جاگیر پر بڑے بڑے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا، وہ بھاگ گئے، باقی جو تاجر تنگ تھے وہ اس کی جاگیر میں آگئے کیونکہ اس کی جاگیر میں انصاف تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا سابق وزیراعظم اور بڑی جماعت کا سربراہ اپنے اوپر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کراسکتا ،۔ جبکہ مجھے حق ہے کہ میں نشاندہی کروں ہوسکتا ہے وہ حملہ آور نہ ہوں، پنجاب میں میری حکومت ہے لیکن پنجاب پولیس میری بات نہیں سن رہی۔ بیرون ملک ایک کروڑ پاکستانی مقیم ہیں، اوورسیز پاکستانی یہاں اس لیے سرمایہ کاری نہیں کرتے کہ یہاں قبضے ہوجاتے ہیں، اگر یہاں انصاف کا نظام قائم ہوجائے تو جتنا پیسا باہر سے آئے گا ہمیں بھکاریوں کے سامنے نہیں جانا پڑے گا۔
بیرون ملک پاکستانی دبئی، ملائیشیا میں سرمایہ کاری کرتے لیکن یہاں پاکستان میں نہیں کرتے، سرمایہ کار ہمیشہ بزدل ہوتا ہے وہ چاہتا ہے میں وہاں پیسا لگاؤں جہاں مجھے منافع ملے۔ چیف جسٹس سے انتہائی احترام سے کہتا ہوں کہ ارشد شریف قتل اور دھمکیوں سے متعلق تحقیقات ہونی چاہئیں۔ اسی طرح اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا اور مجھ پر جو حملہ ہوا اس کی بھی سپریم کورٹ تحقیقات کرے۔
یہ ناممکن ہے کہ ایک مفرور اور سزایافتہ شخص ملک کے فیصلے کرے گا، شہبازشریف وزیراعظم ہے کہ اس نہیں پتا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا ایک حساس معاملے کو کیسے مفرور سے مشاورت کرسکتا ہے؟ ہم اپنے وکلاء سے مشاورت کرکے ایکشن لیں گے، یہ سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری بات یہ کہ الیکشن ہوں گے یا نہیں ؟ یا الیکشن کب ہوں گے؟ کیا اس کا فیصلہ ایک مفرور کرے گا؟ اس کے بچے اور سمدھی، شہبازشریف کے بچے باہر ، کیا نوازشریف فیصلہ کرے گا کہ الیکشن جلدی ہونے چاہئیں یا نہیں؟ سب کو پتا ہے کہ معاشی ماہرین سے پوچھ لیں کہ پاکستان جس دلدل میں گرتا جارہا ہے، انڈسٹری بن ہورہی ہے، ایکسپورٹ کم ہورہی ہے ،آمدنی کم ہورہی ہے، ترسیلات زر کم ہورہا ہے، پھر کیسے معیشت ٹھیک ہوگی۔
سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام آہی نہیں سکتا، جس کا پیسا باہر ہے وہ پاکستان کا فیصلہ کرے گا ، اس کو صرف پیسا بچانے کی ہے ۔الیکشن میں تاخیر پاکستان کیلئے نہیں اپنی ذات کیلئے کررہا ہے؟ ہمیں سوچنا چاہیے کہ کیا ہمیں ایسے آدمی کو پاکستان کے فیصلوں کی اجازت دینی چاہیے۔میں 26سال سے سیاست میں ہوں، اور ایک بات کررہا ہوں۔ہم دوستی سب سے کرنا چاہتے ہیں لیکن غلامی کسی کی نہیں کرنا چاہتے، اگر ہندوستان کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کو تیار ہوجائے تو ہم اس سے بھی معاملات ٹھیک کرنے کو تیار ہیں۔
میں دشمنی کسی سے نہیں چاہتا، ہم چین، روس اور امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن غلامی نہیں چاہتا۔ حیرت ہے کہ یہاں ایک پروپیگنڈا سیل ہے، جو ان کے پاکٹ بچے ہیں، وہ میرے انٹرویو ز میں سے چیزوں کو نکالتے ہیں۔ میں نے سائفر ایشو کو قومی سلامتی کمیٹی، صدر کو بھجوایا اور سپریم کورٹ میں رکھا ہوا ہے۔ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں بھی سائفر معاملے کی تائید کی گئی۔
Liveعمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
تحریک انصاف نے شہباز گل سے لا تعلقی ..
تحریک انصاف نے شہباز گل سے لا تعلقی کا اظہار کردیا

بچوں کو رات بھر نشہ پلا کر زیادتی کرنے ..
بچوں کو رات بھر نشہ پلا کر زیادتی کرنے کے بعد ویڈیو بنانے کا انکشاف

ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں ڈھائی ہزار ..
ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کی کمی کرنے کی منظوری دے دی گئی

برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک ..
برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا

دو وفاقی وزیر فیملی سمیت ملک سے چلے ..
دو وفاقی وزیر فیملی سمیت ملک سے چلے گئے

بے حیائی کی انتہا
بے حیائی کی انتہا

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں ..
پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں مزید 4 راہداریوں کو شامل کیا جا رہا ہے.چینی قونصل جنرل

فنانشل ٹائمز کے انٹرویو کو توڑ مروڑ ..
فنانشل ٹائمز کے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے

عمران خان نے تعیناتی کیلئے سنیارٹی ..
عمران خان نے تعیناتی کیلئے سنیارٹی لسٹ میں موجود تمام افسران پر جھوٹا الزام لگا دیا

معظم کی ہلاکت کسی بڑے اسلحے سے چلنے ..
معظم کی ہلاکت کسی بڑے اسلحے سے چلنے والی گولی سے ہوئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف

رانا ثناءاللہ کے دل کے ساتھ جدید ترین ..
رانا ثناءاللہ کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر نصب کردیا گیا

داسو ڈیم دہشتگردی کیس، 2 ملزمان کو ..
داسو ڈیم دہشتگردی کیس، 2 ملزمان کو 13، 13مرتبہ سزائے موت کی سزا سنا دی گئی

مزید دیکھئے - Load More‎
FacebookTwitterGoogle +Share on Whatsapp
متعلقہ عنوان :
الیکشنپاکستانبھارتامریکہبرطانیہقتلحملہمیاں نواز شریفعمران خانچیف جسٹسآرمی چیفپاکستان تحریک انصافوزیراعظمسپریم کورٹدنیاپولیسمعاشیمسئلہ کشمیرپنجابروسچینلانگ مارچسوشل میڈیادبئیجرمانہکارعدالتعام انتخابات 2018اعظم سواتیکرونا وائرس
خبریں تلاش کیجئے‎
اہم خبریںقومی خبریںبین الاقوامی خبریںکھیلشوبزمقامی خبریںعجیب و غریببزنسکشمیرموسمتعلیمزراعت
مزید اہم خبریں
برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا
برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا

ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کی کمی کرنے کی منظوری دے دی ..
ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں ڈھائی ہزار روپے کی کمی کرنے کی منظوری دے دی گئی

فنانشل ٹائمز کے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، آڈیو ریکارڈنگ موجود ..
فنانشل ٹائمز کے انٹرویو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے

سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام آہی نہیں سکتا
سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام آہی نہیں سکتا

بائیڈن اور شی کی پہلی صدارتی ملاقات: جوہری دھمکیوں کی مذمت
بائیڈن اور شی کی پہلی صدارتی ملاقات: جوہری دھمکیوں کی مذمت

عام انتخابات کے انعقاد کیلئے 42 ارب روپے فراہم کرنے سمری موخر
عام انتخابات کے انعقاد کیلئے 42 ارب روپے فراہم کرنے سمری موخر

کئی ماہ تک بیرونی سازش کا الزام لگانے سے پیچھے ہٹنے کی عمران خان کو ..
کئی ماہ تک بیرونی سازش کا الزام لگانے سے پیچھے ہٹنے کی عمران خان کو قیمت چکانی چاہیے

انصاف کا نظام قائم ہوجائے تو اوورسیزپاکستانی سارا پیسا پاکستان بھیجیں ..
انصاف کا نظام قائم ہوجائے تو اوورسیزپاکستانی سارا پیسا پاکستان بھیجیں گے

پی آئی اے کا استنبول فضائی آپریشن منگل سے شروع ہو گا
پی آئی اے کا استنبول فضائی آپریشن منگل سے شروع ہو گا

عمران خان نے تعیناتی کیلئے سنیارٹی لسٹ میں موجود تمام افسران پر جھوٹا ..
عمران خان نے تعیناتی کیلئے سنیارٹی لسٹ میں موجود تمام افسران پر جھوٹا الزام لگا دیا

اور اب امریکہ کے لیے نرم گوشہ: عمران خان کا انٹرویو زیر بحث
اور اب امریکہ کے لیے نرم گوشہ: عمران خان کا انٹرویو زیر بحث

جنوبی کوریا: رگبی ٹورنامنٹ میں متنازعہ گانا، ہانگ کانگ ناراض
جنوبی کوریا: رگبی ٹورنامنٹ میں متنازعہ گانا، ہانگ کانگ ناراض

UrduPoint.com

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Thank you, friend!
I'm @steem.history, who is steem witness.
Thank you for witnessvoting for me.
image.png
please click it!
image.png
(Go to https://steemit.com/~witnesses and type fbslo at the bottom of the page)

The weight is reduced because of the lack of Voting Power. If you vote for me as a witness, you can get my little vote.

image.png