جس بیساکھی پرعمران کی حکومت کھڑی تھی بے فیض ہوتے ہی نیچے آگری عمران خان قوم

in hive-194277 •  3 years ago 

pic_3a1bc_1651857846.jpg._2.jpg

Live Updates
جس بیساکھی پرعمران کی حکومت کھڑی تھی بے فیض ہوتے ہی نیچے آگری
عمران خان قوم کو لنگر خانے پر لگا کر خود توشہ خانے لوٹتا رہا، فرح گوگی کا کھرا بھی بنی گالہ کو جاتا ہے، واپس لے کر آئیں گے،عمران خان کا آزادی مارچ گوگی بچاؤ مارچ ہے۔ مرکزی نائب صدرن لیگ کا فتح جنگ میں خطاب
Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مئی 2022 22:02

جس بیساکھی پرعمران کی حکومت کھڑی تھی بے فیض ہوتے ہی نیچے آگری

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی 2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس بیساکھی پرعمران کی حکومت کھڑی تھی بے فیض ہوتے ہی نیچے آگری،عمران خان قوم کو لنگر خانے پر لگا کر خود توشہ خانے لوٹتا رہا، فرح گوگی کا کھرا بھی بنی گالہ کو جاتا ہے،عمران خان کاآزادی مارچ گوگی بچاؤ مارچ ہے،کرسی جانے کا اتنا سخت غم لگا کہ دماغی توازن کھو بیٹھا ہے۔
انہوں نے فتح جنگ اٹک میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو عمران خان جیسی نحوست سے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو آزاد کیا، وہ نحوست جو آٹا، چینی، روٹی ، بجلی، سکون اور ترقی کھا گئی، اور خادم شہبازشریف جیسا دن رات کام کرنے والا وزیراعظم مبارک ہو، فتح جنگ کا بڑے جلسے پر شکریہ ادا کرتی ہوں، عمرا ن خان کو اتنی تکلیف حکومت جانے کی نہیں جتنی تکلیف شہبازشریف کے وزیراعظم بننے کی ہے،عمران خان اب اس تکلیف کی عادت ڈال لو، جتنی تمہاری زندگی ہے اس زندگی میں اس کی عادت ڈال لو، کیونکہ آنے والا وقت نوازشریف اور شہبازشریف کا ہے، کبھی شہبازشریف کو چیری بلاسم اور کبھی بوٹ صاف کرنے والا کہتا ہے جس نے ساری زندگی بوٹ صاف کیے ہوں اس کو بوٹ صاف کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، تکلیف اس کی چیز کی ہے کہ جتنے گھپلے کرکے حکومت سے گیا ہے شہبازشریف ہر روز اس کی ناکامی اور نااہلی کی داستانیں عوام کے سامنے لایاکرے گا، لوگ روز موازنہ کریں گے کہ 12بجے اٹھنے والا عمران خان، ایک بجے دفتر جانے والا عمران خان اور 4بجے بنی گالہ جاکر غائب ہوجانے والا عمران خان ، جبکہ دوسرا خادم پاکستان شہبازشریف جو صبح فجر کی نماز پڑھ کے عوام کی خدمت میں حاضر ہوجاتا ہے، عمران خان نے چار نہ خود کام کیا اور کسی کو کام کرنے دیا، چار سال انتقام میں لگا رہا، ایک مہینے میں آٹا، چینی سستے، بجلی کے بند کارخانے چلا دیے، یاد ہے جب عثمان بزدار جیسی سوغات وزیراعلیٰ پنجاب بنی تھی، تو کہا تھا کہ میرے گاؤں میں بجلی نہیں ہے، لیکن چار سال بعد بزدار گیا تو پورے پنجاب میں بجلی نہیں تھی، عمران خان کہتا تھا کہ نوازشریف نے اتنے کارخانے لگا دیے کہ قوم کو ضرورت نہیں تھی، انتقام پر لگا رہا وقت پر ڈیزل تیل نہیں منگوایا، کارخانے بند تھے اور عوام لوڈشیڈنگ سے بلکتی رہی، شہبازشریف زندہ باد۔
(جاری ہے)

فتح جنگ والو! عمران خان کی نیچے سے کرسی اور اوپر سے دماغ کھسک گیا ہے، اتنا سخت غم لگا کہ دماغی توازن کھو بیٹھا ہے، روز ٹی وی پر نئی نئی کہانیاں سناتا ہے ،سازش کا رونا روتا ہے ، اب وہ خط دکھا دکھا کر سڑکوں پر پیسے مانگا کرے گا۔ پہلے کہتا تھا جھوٹا خط مارچ میں آیا اب کہتا میں تو پچھلے سال جولائی سے جانتا ہوں کہ میرے خلاف سازش ہورہی ہے۔
کہتا تھا کہ میں دعا مانگ رہا ہوں کہ اپوزیشن میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کر آئے ہیں، اب جب عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو اب رونا کس بات کا؟ فتح جنگ والو! کل اس نے سازش کا پتا خود بتا دیا، کہ اصل میں بات یہ تھی کہ جس انٹیلی جنس آفیسر نے میری حکومت سنبھالی ہوئی تھی تو میں نہیں چاہتا تھا کہ اس کی پوسٹنگ ہو، وہ شخص میری آنکھ اور کان تھا، ہم جانتے ہیں وہ آنکھیں اور کان نہیں تھے ، وہ تمہاری ہاتھ تھا جس سے تم مخالفین کی گرنیں دبوچتے تھے، ایک تقرری کیا ہوئی اس کی آنکھیں کان سب گئے،یہ اندھا، گونگا اور بہرہ ہوگیا، وہ بے ساکھیاں تھیں جس پر حکومت کھڑی تھی، بے فیض ہوتے ہی عمران خان کی حکومت نیچے آگری، عمران خان کا مارچ آزادی مارچ نہیں بلکہ گوگی بچاؤ مارچ ہے، فرح گوگی کو جانتے ہو؟ فرح خان کا دوسرا نام عمران خان ہے، فرح گوگی کا کھرا بنی گالہ کو جاتا ہے، علیمہ باجی سلائی مشینیں تو سنا ہوگا، کتنی بدقسمتی وہ بہن ہے جس کو بچانے کیلئے عمران خان نے کبھی بیان نہیں دیا، عمران خان اپنی بہن علیمہ کو بچانے نہیں آیا بلکہ فرح خان کو بچانے آیا ہے، جب پتا چلا کہ عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی تو راتوں رات پولیس کی مدد سے فرار کرا دیا۔
کہتا فرح خان نے بڑا کامیاب بزنس کیا تو اس کے پاس آگی

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png