لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی

in hive-194277 •  3 years ago 

لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی
aajkal.com.pkFeb 20, 2022 12:13 AM
لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کی کوشش
Previous Post
لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے اندر ڈیوٹی پر موجود لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کی کوشش کرنے والے دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

2042f2a93b6e30c40b23baab3fd6b241.webp

Source

پولیس نے ایف آئی آر میں لیڈی کانسٹیبل کا ذکر نہیں کیا لیکن ایک ملزم کوحراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی نشتر اسپورٹس کمپلکس کے گیٹ نمبر ایک سے فیروز پور روڈ کی طرف جانا چاہتی لیکن راستہ بھول گئی، دو افراد راستہ بتانے کا جھانسہ دے کر اندھیرے میں لے گئے اور زیادتی کی کوشش کی جس پر لڑکی نے شور مچادیا۔

مقدمے میں دو افراد کو نامزد کیا گیا ہےجن میں سے ایک کوحراست میں لےکرتفتیش شروع کردی گئی۔

لیڈی کانسٹیبل نے ایف آئی آر میں اپنے عہدے کا ذکر نہیں کیا، ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کے شور مچانے پر بھائی اور والد نے اسے بچایا جبکہ پولیس کےمطابق لڑکی نے پہلے راستہ بھولنے اور پھر بھائی اور والد کی جانب سے بچانے کا ذکرکیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے زیادتی کی کوشش کرنے والے کا پورا پتہ بھی لکھوایا اور واقعے کا وقت رات 11 بجکر 55 منٹ بتایا، لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرالیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل اینٹی رائٹس یونٹ میں تعینات ہے اور لڑکی کے بیان پر ہی ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری نہیں ہو سکی۔

@krsuccess

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png