وزیر خزانہ اسحٰق ڈار احتساب عدالت میں پیش

in ishaq •  7 years ago 

 

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار احتساب عدالت میں پیش

 پاناما پیپرز کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ریفرنس کے سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوشہ رحمٰن اور بیرسٹر ظفر اللہ بھی اسحٰق ڈار کے ہمراہ موجود تھے۔مزید پرھیں: نیب ریفرنسز کا سامنا کرنے کیلئےنواز شریف وطن واپس پہنچ گئےیاد رہے کہ احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے تاہم آج انہوں نے عدالت میں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرادیئے۔عدالت نے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کو دوبارہ طلب کرلیا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیر خزانہ پر اُسی روز فردِ جرم عائد کی جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف اپنی آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے حوالے سے احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔یہ بھی پڑھیں: نیب کی شریف خاندان،اسحٰق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارشاسحٰق ڈار کے خلاف دائر ریفرنس میں دفعہ 14 سی لگائی گئی ہے، یہ دفعہ آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے، جس کی تصدیق ہونے کے بعد 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسحٰق ڈار سے وزارت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ملک کو مزید بدنام کرنے سے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ 

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Hi, alidervash! I just resteemed your post!
I can also re-steem and upvote some of your other posts


Curious? Check out @resteembot's' introduction post
PS: If your reputation is lower than 30 re-blogging with @resteembot only costs 0.001 SBD