Justice for Zainab

in islamic •  7 years ago  (edited)

Images.png
کل ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں ننھی زینب کا چچا کہ رہا تھا کہ اسکے سامنے ڈی پی او قصور نے اپنے ماتحت سے کہا
" بہت بو آ رہی ہے میں گاڑی سے باہر نہیں آسکتا ، آپ دس ہزار روپے لاش ڈھونڈنے والے سپاہی کو دے دیں میں اسے تعریفی سرٹیفکٹ بھی دوں گا "

یہ جملے سن کر میرے نبی کریم صلی الله علیہ وسلم تھم گئے ہونگے ، عمر (رض) جہاں بھی ہوگا کانپ اٹھا ہوگا ، صدیق اکبر کے آنسو رواں ہو چکے ہوں گے ، عثمان غصہ و شرم سے سرخ ہو چکا ہوگا اور شیر خدا علی المرتضیٰ تلوار کی جانب لپک گیا ہوگا کہ جنہیں عوام کی امانت سونپی انہیں اپنے گریباں سے بو نہیں آتی ، اپنے حرام سے بوں نہیں آتی ، اپنے فرائض سے غفلت پر بو نہیں آتی . اگر بو آتی بھی ہے تو اس معصوم لاشے سے بو آتی ہے جو فرش سے لیکر عرش تک ظلم کی دہائیاں دے رہا ہے ، کاش ڈی پی او صاحب کے والدین نے انگریزی تعلیم کے ساتھ ساتھ کچھ اخلاقیات ، شرم و حیا اور انسانیت کی تعلیم و تربیت دی ہوتی تو آج اس بے حس انسان کو یہ بکواس نہ کرنا پڑتی
اردو سیریز پاکستان کا سوشل صفحہ ہے جو پاکستان میں اردو شاعری اردو ناول و تفریح پاکستان کی پولیٹیکل خبریں اور اسلامی نظریاتی پھیلا رہا ہے

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!