(ماخذ جامع الاحادیث جلد 3، صفحہ 283)
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ مکہ مکرمہ میں مروان بن حکم کے منبر کے پاس بیٹھے تھے جب وہ خطبہ دے رہاتھا ۔ مروان نے مکہ مکرمہ کے فضائل بیان کئے لیکن مدینہ منورہ کا کوئی ذکر نہیں کیا ۔ حضرت رافع بن خدیج نے اپنے دل میں اس طریقہ سے کھٹک محسوس کی ۔ آپکی عمر شریف کافی ہوگئی تھی ۔ پھر بھی آپ نے جرأت وبے باکی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا : اے متکلم ! نے تو مکہ مکرمہ کے فضائل تو خوب بیان کئے لیکن ابھی اسکے بہت سے فضائل چھوڑدیئے جو عظیم ہیں ۔ اور تو نے مدینہ منورہ کی کوئی فضیلت نہیں بیان کی۔ میں اس بات کا گواہ ہوں کہ میں نے بلا شبہ حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ۔ مدینہ منورہ مکہ مکرمہ سے افضل ہے۔
عن رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ انہ کان جالسا عند منبر مروان بن الحکم بمکۃ ومروان یخطب الناس ، فذکر مروان مکۃ وفضلہا ، ولم یذکر المدینۃ ، فوجد رافع فی نفسہ من ذٰلک ، وکان قد أسن ، فقام الیہ فقال : ایہا ذاالمتکلم ! أراک قد أطنبت فی مکۃ وذکرت منہا فضلہا ، وماسکتّ عنہ من فضلہا اکبر ، ولم تذکر المدینۃ ، واِنی أشہد لسمعت رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یقول : ألْمَدِیْنَۃُ خَیْرٌمِّنْ مَّکَّۃَ ۔
المعجم الکبیر للطبرانی، ۴/۲۸۸
الکامل لابن عدی، ۶/۱۹۱
مجمع الزوائد للہیثمی، ۳/۲۹۹
کنز العمال للمتقی،۳۴۸۰۱، ۱۲/۲۳۰
التاریخ الکبیر للبخاری، ۱/۱۶۰
Makkah
Madina