Cell phone

in mobile •  8 years ago 

عزیزان اپنے ہاتھوں میں مضبوطی سے جھکڑے ہوئے اس عجوبے کی صحت پر کبھی غور کیا ہے آپ نے؟

یہ #موبائل یوں ہی ہٹا کٹا نہیں ہے. اس نے بہت کچھ کھایا پیا ہے.

یہ ہاتھ کی گھڑیاں کھا گیا

یہ چٹھی اور پوسٹ کارڈ وغیرہ کھا گیا

اس نے ریڈیو کھایا

ٹیپ ریکارڈر کیسٹیں اور مہنگے سے مہنگے کیمرے چبا گیا.

یہ ٹارچ اور لائیٹیں کھا گیا.

یہ موبائل دنیا کی ساری کتابیں کھا گیا

اس نے سیکڑوں میل کی دوریاں پی لیں.

اس موبائل نے تنہائیاں پی لیں.

ایک دوسرے سے دوستی پڑوس سے میل ملاپ ودیگر خلوص بر مبنی تعلقات نگل گیا.

لوگوں کے اوقات نہیں رہے یہ لوگوں کا وقت بھی بھسم کر گیا.

یہ پیسے لگاتار کھا رہا ہے.

یہ رشتے کھارہا ہے.

یہ لوگوں کے خون ہڈیوں کے گودے دماغ کا مغز اور تندرستی کھا کر روگی بنا رہا ہے

یہ موبائل فون یوں ہی ہٹا کٹا نہیں ہوا ہے اس نے بہت کچھ کھایا پیا ہے جو ہمیں اور آپکو زندگی میں نصیب نہیں ہوسکتا

اور حیرت در حیرت تو اس بات پر کہ بڑی سے بڑی اور تگڑی اشیاء ہضم کرجانے کے بعد بھی یہ کہلاتا سمارٹ فون ہی ہے۔۔😃😃

کہنے کو تو یہ آستین کا وہ سانپ ہے جسے ہم خود سینے سے لگائے پھرتے ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ سماٹ فون نامی یہ اژدھا اب تک ہماری کتنی ہی پسندیدہ اور قیمتی اشیاء کو نگل چکا ہے

یہ ٹیلی ویژن کو بھی کچا چبا گیا

اخبارات نگل گیا

لائیبریاں ہضم کرلیں

اس نے محفلیں ڈکار لی ہیں

ٹائپ راٹر کا خون پی لیا

اب یہ انسانی آنکھ ،گردن، ہاتھ اور دیگر اعضاء سمیت انسانی رشتوں کو دیمک کی طرح چاٹنا چاہتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق موبائیل فون کے اتنا کچھ جٹ پٹ ہضم کرلینے کے بعد بھی اسکے معدے میں کافی گنجائش باقی ہے

البتہ یہ معمہ اب تک حل نہیں ہوا کہ آخر کیسے اتنا سب کھا پی کر بھی موٹا اور تگڑا ہونے کے بجائے یہ "سمارٹ" ہی رہا ہے🤔🤔🤔

تحقیق جاری ہے۔۔۔۔ 😃😃😃

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Hi! I am a robot. I just upvoted you! I found similar content that readers might be interested in:
https://www.facebook.com/Farooq.ksa1/posts/1426047980794064