World is most expensive book is published!

in mostexpensivebook •  6 years ago 

فیراری ک8c803c52e3e0d31c8a9ec920753961e5.jpgار کی تاریخ پر دنیا کی مہنگی ترین کتاب، قیمت 32 لاکھ روپے

فیراری کارکمپنی نے اپنی تاریخ پر خوبصورت کتاب شائع کی ہے جس کی قیمت 32 لاکھ روپے تک ہے۔ فوٹو: بشکریہ اوڈٹی سینٹرل
اٹلی: فیراری اسپورٹس کار دنیا کی مہنگی ترین کاروں میں شمار ہوتی ہے لیکن اب کمپنی نے اس کار کی مکمل تاریخ پر ایک رنگارنگ کتاب شائع کی ہے جس کے خاص ایڈیشن کی قیمت 32 لاکھ اور عام ایڈیشن کی قیمت ساڑھے چھ لاکھ روپے ہے۔

فیراری نے بقیہ کارساز کمپنیوں سے خود کو ممتاز رکھتے ہوئے اپنی تاریخ پر صرف 1947 کتابیں شائع کی ہیں۔ ان میں سے 250 بہت ہی خاص ہیں۔ کتاب کا نام بھی ’فیراری‘ رکھا گیا ہے جس میں اٹلی کی مشہور اسپورٹس کار برانڈ کی مکمل تاریخ بیان کی گئی ہے۔

کتاب کو دو دھاتی اسٹینڈز کے ساتھ فراہم کیا جارہا ہے جن میں سے ایک فولاد سے بنا ہے اور دوسرا کروم دھات پر مشتمل ہے۔ کتاب کو تھامنے والے اسٹینڈ کو فیراری کے ڈیزائنر مارک نیوسن نے بڑی مہارت سے تیار کیا ہے۔ ان میں سے ایک ہوبہو فیرای 12 کے سیلنڈر انجن کی طرز پر بنایا گیا ہے۔
1947 کتابوں میں سے 250 بہت نایاب ہیں جنہیں رکھنے کےلیے خاص اسٹینڈ فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ کاپیاں میوزیم اور فیراری کو چاہنے والے سنجیدہ افراد کو فروخت کی جائیں گی جبکہ ایسی ایک کتاب کی قیمت 32 لاکھ روپے ہے جو اس کتاب کو فیراری کی طرح لگژری بناتی ہے۔ ان کاپیوں پر فیراری کے حالیہ چیئرمین جان ایلکن اور سابق سی ای او سرگیو مارکیونی کے اصلی دستخط بھی ہیں۔
بقیہ کاپیاں المونیم کیس میں فراہم کی جارہی ہیں جن میں سے ہر ایک کی قیمت ساڑھے چھ لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ کتاب میں فیراری کار کی خوبصورت اور نایاب تصاویر شامل کی گئی ہیں۔ کتاب میں 514 صفحات ہیں اور سب کو ہاتھ سے سی کر ایک کتاب کی شکل دی گئی ہے۔ سرورق کا رنگ سرخ ہے جس پر فیراری کا مشہور لوگو گھوڑے کی شکل میں نمایاں ہے۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Source
Plagiarism is the copying & pasting of others work without giving credit to the original author or artist. Plagiarized posts are considered spam.

Spam is discouraged by the community, and may result in action from the cheetah bot.

More information and tips on sharing content.

If you believe this comment is in error, please contact us in #disputes on Discord

Hi! I am a robot. I just upvoted you! I found similar content that readers might be interested in:
https://www.humsub.com.pk/158235/web-desk-3255/