پاکستان اور نوجوان نسل کا المیہ

in news •  7 years ago 

نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں بلکہ یوں کہنا بھی غلط نہیں ہو گا کہ نوجوان ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہمارے ملک میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو لگ بھگ 60% سے بھی زیادہ ہی ہے لیکن ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ ابھی تک ان نوجوانوں سے وہ فوائد حاصل نہیں کئے جا رہے جو کئے جا سکتے تھے ملک میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھی کمی نہیں ہے لیکن ان کے لئے معقول روز گار نہیں ہے اور جو ہنر مند ہیں ان کے لئے کام نہیں ہے ان نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ذمہ داری ریاست پر عائدہوتی ہے تعلیم ہو یا روز گار کا معاملہ ہو یہ سب ذمہ داری ریاست کی ہی ہے ہم اکثر اخبارات میں پڑھتے ہیں کہ تعلیم یافتہ نوجوان دہشت گردی ، چوری چکاری اور دوسرے جرائم میں ملوث پائے جا تے ہیں اس کی ایک وجہ والدین سے دوری اور کالجوں ،یونیورسٹیوں میں کوان کی کونسلنگ نہ ہونا ہے اس لئے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو وقت دیں اور ان پر پوری نظر رکھیں اور استاتذہ کرام کی بھی یہ بڑی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان نوجوانوں کی مکمل راہنمائی کریں تا کہ وہ معاشرے میں اپنا بہتر کردار ادا کر سکیں اس کے علاوہ نوجوان روز گار نہ ہونے کی وجہ سے منشیات فروشوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں یا پھر خود نشہ جیسی لعنت کا شکار ہو جاتے ہیں اور اپنے ساتھ ساتھ گھر والوں اور ملک کے لئے بد نامی کا باعث بنتے ہیں ۔

images (58).jpg

ٓآج کل دیکھنے میں آیا ہے کہ ہماری نوجوان نسل باہر جانے کو ترجیح دیتی ہے انہیں اپنے ملک کی نسبت غیر ممالک میں مستقبل روشن نظر آتا ہے وہ کسی بھی طریقے سے باہر جانا چاہتے ہیں اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کے لئے وہ غیر قانونی راستے بھی کو اختیار کرنے سے باز نہیں آتے جسسے ان کی جان کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں اور اکثر ایسا کرنے والے ر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ان نوجوانوں کو دشمن سماج اسمگلر سہانے خواب دکھاتے ہیں اور ان سے نہ صرف پیسہ بٹورتے ہیں بلکہ ان کی جانوں سے بھی کھیلتے ہیں ایسے انسانی سمگلروں کے خلاف حکومت کو سخت شکنجہ کسنے کی ضرورت ہے اور انہیں واقعی قرار سزا دی جائے تاکہ وہ یہ مکروہ دھندہ نہ کر سکیں اس کے علاوہ ملک میں بڑھتی دہشت گردی ،چوری،ڈکیتی اور لوٹ مار بھی نوجوانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد جن میں ڈاکٹر ،انجینئر ،اکاؤنٹنٹ ،اساتذہ اور دیگر شعبوں سے وابسطہ افراد شامل ہیں باہر جانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں پچھلے چند سالوں میں کافی نوجوان دیار غیر میں جا چکے ہیں اگر ہم نے اپنا یہ قیمتی اثاثہ کھو دیا تو آ ٓنے والے وقتوں میں پاکستان کے لئے مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں اس صورت حال کا ہمیں ابھی سے جائزہ لینا ہو گا اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہو گا تاکہ وہ ملک کی ترقی شانہ بشانہ کھڑے ہو سکیں۔

بہت سے نوجوان یورپ کی چکا چوند زندگی دیکھ کر معیوب ہوتے ہیں لیکن حقیقیت اس کے بالکل بر عکس ہییہ بات ان پر تب آشکار ہوتی ہے جب وہ وہاں پہنچ جاتے ہیں ان کے پاس ڈگریاں تو ہوتی ہیں لیکن ان کو سخت سرد ،برفانی موسم میں مزدوری ،پٹرول پمپوں پہ معمولی نوعیت کا کام ،شیشیوں کی صفائی ،برف ہٹانے کا کام ،سٹوروں پر اشیاء خوردونوش اٹھانے کا کام اور ٹیکسیاں چلانے جیسے کام ہی کرنے پڑتے ہیں یہ کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں بلکہ ہمارے مذہب میں ہاتھ کی کمائی کو پسند کیا گیا ہے لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ ہمارے پڑھے لکھے نوجوان یہ کام کرتے ہیں کوئی ایک خوش قسمت ہو گا جسے وہاں اچھا روز گار میسر ہو جائے اس لئے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں کے لئے روز گار کے مواقع پیدا کئے جائیں تا کہ ہماری آنے والی نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ ہو سکے۔

ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ان نوجوانوں کی عزت اور جان و مال کی حفاظت کی پوری ذمہ داری لے اور ان کو اپنے ملک میں ہی جینے کا سلیقہ سکھائے افسوس کہ ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہاں نوکریاں بھی غریب کو نہیں ملتیں ہر طرف رشوت کا بازار گرم ہے ہونا تو یہ چاہئیے کہ ہر غریب و امیر کے لئے ایک ہی قائدہ وقانون ہو تب کہیں جا کر ملک میں سلامتی اور ترقی بھی ممکن ہو سکے گی جب تک سفارشی ٹولہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہے تب تک ملک کسی سیدھی راہ پر نہیں چل سکتا ہم سب کو مل کر اپنی اپنی جگہ پرملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے پیسے کو بالائے تاک رکھ کر صرف اور
صرف ملک کی سلامتی اور ترقی کے بارے میں سوچنا ہو گا انشا اﷲ وہ دن دور نہیں جب میرا ملک ایک ستارہ بن کر دنیا میں جگ مگائے گا

DQmRmzKhmSegf2bvy6VkAsDtMLdnm1pRKNN6uKjJBGq1hd6.gif

۔سلام پاکستان

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Hi! I am a robot. I just upvoted you! I found similar content that readers might be interested in:
http://universalurdupost.com/selective-column/21-12-2017/53123