آپ خواہی نخواہی پڑھ گئے ہیں مگر علم، مطالعہ، منطق اور شعور سے ہرگز ہرگز علاقہ نہیں، اللہ کا نام لیجے اور استاد بن جائیے. آپ بہت ذہین ہیں تو جان لیجے کہ آپ کے پاس ڈاکٹر انجنیئر بننے کے سوا کوئ چارہ نہیں. آپ سینکڈ ڈویژن میں گریجوایشن کر چکے ہیں مگر فطین، صاحب مطالعہ، باذوق اور ہمت والے بھی ہیں تو سول سروسز کا امتحان پاس کر کے کسی شعبے کے مالکِ کُل بن بیٹھیئے اور عوام کے سینے پر مونگ دلیئے. آپ نہ صرف جاہل مطلق ہیں بلکہ ہمہ وقت غبی بھی ہیں اور خدا کے کرے سے مُتموٌل بھی ہیں تو آپ کے لیے بہترین صورت ہے کہ سیاست میں آئیے اور پارلیمنٹیرین بن کے مملکتِ خدا دادِ پاکستان اور اس کے عوام سے اپنی مطلق جہالت اور غبی پن کا خوب خوب خراج وصول کیجے. اگر ان میں سے کچھ بھی ہاتھ میں نہیں تو مذہب بہترین آپشن ہے.
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!