حدیبیہ مل کیس: شیخ رشید کا نیب کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

in shekih •  7 years ago 

  قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ممکنہ طور پر حدیبیہ مل کیس میں اپیل دائر نہ کرنے پر عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید

 نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔شیخ رشید نے عدالت عظمیٰ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت نیب کو اپیل فائل کرنے کی یقین دہانی پرعملدرآمد کا حکم دے اور اپیل دائرنہ کیے جانے کی صورت میں چیئرمین اور پراسیکیوٹر نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔حدیبیہ مل کیس سے متعلق شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے21 جولائی کو ایک ہفتے میں اپیل دائرکرنے کی یقین دہانی کروائی تھی اور عدالت نے نیب کی اس یقین دہانی کو اپنے فیصلے میں بھی تحریر کیا تھا۔مزید پڑھیں: جے آئی ٹی کو حدیبیہ ملز کیس کا ریکارڈ مل گیادرخواست گزار کا کہنا تھا کہ 7 دن گزرنے کے بعد چیئرمین نیب کو یقین دہانی سے متعلق نوٹس بجھوایا گیا تاہم چیئرمین نیب نے تاحال نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق نیب نے اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل غیرجانبدارانہ کام کے پابند ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے حدیبیہ ملزکیس کی تفصیلی تحقیقات کیں اور اس تحقیقات کے مطابق نوازشریف اور اسحاق ڈار منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے جبکہ شریف خاندان کے دیگر افراد نے بھی متعلقہ منی لانڈرنگ سے فائدہ اٹھایا۔ان کا موقف تھا کہ جے آئی ٹی نے ملزمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد پیش کیے، جس کے مطابق منی لانڈرنگ ستمبر1991سے ہی شروع ہوگئی تھی۔یہ بھی پڑھیں: حدیبیہ ملز کیس: پی ٹی آئی کو نیب ریفرنس دائر کرنے کا مشورہدرخواست گزار کا کہنا تھا کہ 2 ارب 23 کروڑ 80 لاکھ (2238 ملین) ڈالر سعید احمد اور مختار حسین کے اکاونٹس میں منتقل کیے گئے جبکہ 1993 سے 95 کے دوران مزید 35 لاکھ ڈالرلندن منتقل کیے گئے۔شیخ رشید نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل ملزمان کے زیر اثر ہیں اور اپیل دائر نہ کرکے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹیں پیداکی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے اس معاملے کا نوٹس نہ لیا تو منی لانڈرنگ کی تحقیقات نہ کرنے کی سازش کامیاب ہوجائے گی۔ 

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

upvoted and followed you if you like hotchannal please follow me

followed and upvoted you...if you like latest designs,please follow me!!