1⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم امی عائشہ رضی اللہ عنہا کی گود میں سر مبارک رکھ کر قرآن پڑھتے تھے جبکہ وہ حالت_حیض میں ہوتی تھیں.
بخاری:297 ابوداؤد:260
2⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم امی عائشہ رضی اللہ عنہا کی ران پر سر مبارک رکھ کر سو جایا کرتے تھے.
بخاری:334 سنن نسائی:338
3⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے کام کاج میں اپنی بیویوں کا ھاتھ بٹاتے تھے.
بخاری:676
4⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کی کڑوی کسیلی باتیں اور طرز_عمل خندہ پیشانی سے برداشت کرتے تھے.
بخاری:2581 اور 4913
5⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم امی عائشہ رضی اللہ عنہا کو Nick Name عائش سے پکارتے تھے.
بخاری:3768
6⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کی بیماری میں بیمار پرسی کرتے تھے.
بخاری:4141
7⃣ایک مرتبہ ایک سفر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں بھی آپ کے ہمراہ تھیں. حدی خوان اونٹوں کو تیز تیز ہانکنے لگا تو آپ نے اسے حکم دیا:
آہستہ چلو, آبگینے/شیشے ٹوٹنے نہ پائیں.
گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کی نرمی کے لیۓ آبگینے کا استعارہ استعمال کیا.
بخاری:6149, 6161, 6210, 6211
8⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر تشریف لاتے تو سب سے پہلے مسواک کرتے
(تاکہ بیوی کے لیۓ باعث_طہارت ہو)
مسلم:591
9⃣برتن میں جس جگہ امی عائشہ رضی اللہ عنہا ہونٹ لگا کر پانی پیتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسی جگہ ہونٹ مبارک لگا کر پانی پیتے.
مسلم:692
0⃣1⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیوی کے ساتھ ایک ہی وقت میں , ایک ہی برتن میں غسل فرمالیتے تھے.
مسلم:732
1⃣1⃣ ایک مرتبہ عید کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے امی عائشہ رضی اللہ عنہا کا دل بہلانے کے لیۓ اپنے جسم مبارک کے پردہ کی اوٹ سے حبشیوں کے کرتب (نیزہ بازی وغیرہ) دکھاۓ.
مسلم:2064 , 2066
2⃣1⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کھانے میں کبھی عیب نہیں نکالا.
مسلم:5380
3⃣1⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی بیوی یا خادم کو کبھی نہیں مارا.
مسلم:6050 ابن ماجہ:1984
4⃣1⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم امی خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد بھی ان کی بزرگ سہیلیوں سے حسن_ سلوک فرماتے اور ان کو تحائف بھجواتے.
ترمذی:2017
5⃣1⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کی ادائیگی کے لیۓ گھر سے نکلتے تو امی عائشہ رضی اللہ عنہا کا بوسہ لیتے تھے.
ابوداؤد:179 ابن ماجہ:502
6⃣1⃣نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تفنن طبع کے لیۓ زندگی میں دو مرتبہ امی عائشہ رضی اللہ عنہا سے دوڑ لگائی.
پہلی مرتبہ امی عائشہ جیت گئیں
اور دوسری مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیت گئے.
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری بار جیت گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
عائشہ ! حساب برابر ہو گیا.
ابوداؤد:2578 السلسلہ الصحیحہ:1945
🕌نبوی نصیحتیں:
[1] نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:*
بیوی بچوں پر خرچ کرنا بھی باعث_ثواب ہے.
بخاری:55
[2] بیوی کے منہ میں کھانے کا لقمہ ڈالنا بھی باعث_ثواب ہے.
بخاری:56
[3]نبی صلی اللہ علیہ وسلم* اس بات کو پسند فرماتے کہ مومن اپنی بیوی کے ساتھ ہنسے اور کھیل کود کرے.
بخاری:6387
[4]جو مومن اللہ تعالی اور یوم_آخرت پر یقین رکھتا ہے وہ جب (اپنی بیوی) میں ناپسندیدہ معاملہ دیکھے تو اچھے طریقے سے کہے یا خاموش رہے. عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے تم اسے سیدھا کرنے لگو گے تو توڑ بیٹھو گے, عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو.
مسلم:3644
[5] آدمی اپنی بیوی سے بغض نہ رکھے کیونکہ اگر اس کی کوئی عادت ناپسند ہو گی تو کوئی دوسری عادت پسند ہوگی.
مسلم:3645
[6]دنیا کی بہترین متاع نیک بیوی ہے.
مسلم:3649
[7]نبی صلی اللہ علیہ وسلم* نے بیوی کی کمزوریاں تلاش کرنے سے منع فرمایا ہے.
مسلم:4969
[8] تم میں بہتر مومن وہ ہے جو اپنی بیوی کے حق میں بہتر ہو.
ترمذی:1162
اس پوسٹ کوتحریر کرنے کا مقصد درج ذیل حدیث ہے.
شیطان سب سے زیادہ جس بات سے خوش ہوتا ہے وہ میاں بیوی میں تفریق ڈلوانا یعنی طلاق دلوانا ہے.
مسلم:7106
Hi! I am a robot. I just upvoted you! I found similar content that readers might be interested in:
http://www.tafrehmella.com/threads/azdawaji-zindagi.294714/
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Congratulations @soul1! You have completed some achievement on Steemit and have been rewarded with new badge(s) :
Award for the number of upvotes received
Click on any badge to view your own Board of Honor on SteemitBoard.
For more information about SteemitBoard, click here
If you no longer want to receive notifications, reply to this comment with the word
STOP
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit