شادی کے صرف ایک ہفتے بعد شوہر نے بیوی کا سر کچل کر اُسے قتل کر دیا

in sudia •  3 years ago 

سعودی شہر مکہ میں شادی کے صرف ایک ہفتے بعد شوہر کا انتہائی اقدام، شوہر نے بیوی کو گاڑی سے دھکا دینے کے بعد پتھر سے اُس کا سر کچل کر ہلاک کر دیا۔ سعودی پولیس کے مطابق مکہ میں ایک مقامی شہری نے اپنی بیوی کو گاڑی سے دھکا دینے کے بعد پتھرسے اُس کا سر کچل کر ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اپنی بیوی کا قتل کرنے والے شہری کی شناخت کر لی گئی اور اُس کی عمر30 سال ہے۔
شہری اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، تاہم بدازاں پولیس نے اُسے گرفتار کر لیا۔ اِس حوالے سے مکہ پولیس کے کام نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کر دی ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی صرف ایک ہفتہ قبل شادی ہوئی تھی۔ ملزم کی جابن سے اِس انتہائی اقدام کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہری اپنی بیوی راوان الغمادی کے ساتھ طائف سے واپس آ رہا تھا۔ جب وہ ایک باڑ کے قریب پہنچے تو شوہر نے گاڑی روک دی اور اپنی بیوی کو دھکا دے کر گاڑی سے باہر پھینک دیا۔ جس کے بعد اُس نے اپنی بیوی کے سر میں پتھر مار کر اُسے ہلاک کر دیا۔ تاہم شوہر اپنی بیوی کو خون میں لت پت چھو ڑ کر موقع واردات سے فرار ہو گیا۔ سعودی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نشہ کا عادی تھا اور ذہنی طور پر بھی فٹ نہیں تھا۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!