ایک مزدور اور اس کی بیوی پریشان بیٹھے تھے۔بیوی نے پوچھا تم کیوں پریشان ہو؟
مزدور بولا: "میں جن صاحب کی کوٹھی پہ مزدوری کر رہا ہوں، کل ان کی چھٹی ہے۔ جس دن ان کی چھٹی ہوتی ہے ، وہ کوٹھی پر آ کر ایک ایک انچ کا جائزہ لیتے ہیں ، کوئی نقص نکل آئے تو ٹھیکیدار ہم مزدوروں کےپیسے کاٹ لیتا ہے۔بس یہی پریشانی ہے۔"
اور تم بتاؤ تم کیوں پریشان ہو؟
بیوی بولی: "جن ڈاکٹر صاحبہ کے گھر میں کام کرتی ہوں ، کل ان کی چھٹی ہے، جس دن ان کی چھٹی ہو سر پہ کھڑی ہو کر کام کرواتی ہیں۔ کہتی ہیں کہ ایک ایک Tile میں سے تمہاری شکل نظر آنی چاہئیے۔ پتہ نہیں کل کس بات کی چھٹی ہے!"
ان کا چھوٹا بیٹا بولا: "میں بتاتا ہوں ، کل یومِ مزدور ہے۔
اس لیے سب بڑے صاحب کل چھٹی کریں گے!"
مزدور اور اس کی بیوی نے حیرت سے بیٹے کو دیکھا اور پوچھا: "تمہیں کیسے پتہ؟"
بیٹا بولا: "اج استاد کہہ رہا تھا کہ صبح 7 بجے سروس اسٹیشن پہنچ جانا۔ 7 بجے سے دیر ہوئی تو پسلیاں توڑ دوں گا۔ کل یومِ مزدور ہے اور صاحب لوگوں کی چھٹی ہے۔گاڑیوں کا زیادہ رش ہوگا۔ ۔ ۔ ۔"
#_یکممئی
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!