Nazam pakoda

in urdu •  6 years ago 

پکوڑا, [03.08.19 20:26]
💫نظم💫

محبتوں میں ہر ایک لمحہ وصال ہوگا یہ طے ہوا تھا
بچھڑ کے بھی ایک دوسرے کا خیال ہوگا یہ طے ہوا تھا

بچھڑ گۓ ہیں تو کیا ہوا کہ یہی تو دستور زندگی ہے
جدائیوں میں نہ قربتوں کا ملال ہوگا یہ طے ہوا تھا

وہی ہوا ہے نا بدلتے موسم میں تم نے ہم کو بھلا دیا ہے
کوئی بھی رت ہو، نہ چاہتوں کو زوال ہو گا یہ طے ہوا تھا

یہ کیا کہ سانسیں اکھڑ رہی ہیں سفر کے آغاز ہی میں یاروں
کوئی بھی تھک کر نہ راستے میں نڈھال ہوگا یہ طے ہوا تھا

چلو کہ فیضان کشتیوں کو جلا دے گمنام ساحلوں پر
کہ اب یہاں سے نہ واپسی کا سوال ہوگا یہ طے ہوا تھا

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!