زندگی

in urdu •  5 years ago 

زندگی /

زندگی کے دو فیز ہیں

پہلا : ہم کام کرتے ہیں تاکہ تمام چیزیں مل جائیں اچھا کھانا ، اچھا گھر اور اچھی گاڑی

بہت کم لوگ اس سٹیٹس تک پہنچ پاتے ہیں اس سے پہلے ہی فنا ان کا مقدر ٹھہرتی ہے _

دوسرا : ہم سب کچھ حاصل کر چکے ہوتے ہیں ، بہترین رہائش ، اعلی ترین کھانا اور اچھی سواری

قسمت والے لوگ ان خواہشات کو حاصل کر لیتے ہیں

آپ کس فیز میں ہیں ؟؟

اکثر پہلے فیز کے لوگ زندگی کے پچاس سال ساٹھ سال گزار چکے ابھی تک کچن چل رہا ہے اور بس __ اعضاء جواب دے گئے __ ہمت ختم ہے مزید کا یارا نہیں رہا اور ایک ہی بات ان کی زبانوں پہ ہوتی ہے ترقی نصیب میں نہیں تھی __

دوسرے فیز کے لوگ جب تمام سہولیات پالیں تو مزید کی حرص ان گھیرتی ہے ، اچھے کھانے سے بہت اچھا کھانا ، بہتر سے بہترین گھر ، عام علاقے سے بحریہ یا ڈی ایچ اے اور سواری سے اور بہتر سواری کی تلاش یہاں تک کہ اجل دروازے پہ دستک دے دیتی ہے __

اگر آپ پہلے فیز میں ہیں تو کام کرنا ہوگا بہت زیادہ کرنا ہوگا کیونکہ کسی کو بھی فقر اور محتاجی نہیں چاہئے

اگر آپ دوسرے فیز میں ہیں تو دوسروں کے لئے جینا ہوگا کیونکہ کسی کو بھی گمنامی اور قبر کی تنہائی نہیں چاہئے

سیانے کہتے ہیں

جب آپ کی قوت خرید اس قدر بڑھ جائے کہ کوئی بھی پروڈکٹ خریدتے ہوئے پرائس ٹیگ نہ دیکھنا پڑے تو سمجھ لیجئے آپ خوشحال ہوگئے ہیں __ اگر یہ پوزیشن نہیں ہے تو ابھی آپ کو اور کام کرنا ہے __ اور اس کام میں تعلیم ، عمر اور تجربہ شامل کرتے جائیے بڑھتا جائے گا __

بعض دوست کہتے ہیں

" اجی ہمیں تو بس اتنا چاہئے کہ کسی کے محتاج نہ ہوں "

اللہ کے بندے !

رب سے ایسی وسعت کیوں نہیں مانگتے کہ وہ تمہارے رزق حلال سے لوگوں کا روزگار وابستہ کردے جس طرح تم فقر اور محتاجی سے نجات مانگ رہے ہو اسی طرح ہزاروں خاندان تمہارے ہاتھ و ہنر کے کرشموں سے پلنے بڑھنے لگیں اور وہ بھی محتاجی و تونگری سے نکل آئیں __

اب آپ فیصلہ کیجئے

اگر آپ پہلے فیز میں ہیں تو کوشش کیجئے کہ دوسرا فیز آپ کے لئے کھل جائے

اگر دوسرے فیز میں ہیں تو پہلے فیز کے لئے بھاگ دوڑ کرنے والوں کے لئے بیساکھی بن جائیے یہ قبر کا سہارا بن جائے گی _

رہے نام اللہ کا

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Hi! I am a robot. I just upvoted you! I found similar content that readers might be interested in:
https://it-it.facebook.com/groups/1921148808118619