میسجsteemCreated with Sketch.

in b •  last year 

سرکار اور اسکے درمیان ایک معاہدہ ہوتا ہے جس میں سرکار کی طرف سے دی جانے والی مراعات اور ملازم کے فرائض منصبی کا اندراج ہوتا ہے۔اس معاہدے پہ آجر اور اجیر دونوں کے دستخط ہوتے ہیں۔ملازم ان مراعات کے بدلے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کا پابند ہوتا ہے ۔سرکاری ملازمین سراپا احتجاج اسلئے ہیں کہ گورنمنٹ نے اس معاہدے میں یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے تبدیلی کر دی ہے۔جس سے ملازمین کا ناقابل تلافی مالی نقصان ہو رہا ہے

image.png

۔خصوصا ان لوگوں کا جو ریٹائر منٹ کے قریب ہیں ۔اسکی مثال ایسی ہے جیسے صبح کے وقت آپ کسی مزدور کے ذمے ایک کام لگائیں کہ شام تک آپ نے یہ کام کرنا ہے اسکے میں آپکو 5000 روپے ادا کروں گا۔اس بارے اپ ایک تحریری معاہدہ کریں دونوں فریقین راضی ہو جائیں ۔اور دونوں کے دستخط ہو جائیں مزدور کام شروع کر دے ۔لیکن عصر کے وقت آپ اسے بتائیں کہ جناب آپکو 5000 نہیں 1200 روپے ملیں گے۔اب اگر مزدور کام روک دے اور احتجاج کرے کہ آپ وعدہ خلافی کے ساتھ ساتھ بد دیانتی بھی کر رہے ہیں ۔تو حق پہ کون ہوا فیصلہ خود کر لیجیئے گا۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!