کیا آپ کا بچہ بھی روزانہ اسکرینز دیکھتے دن گزارتا ہے؟

in baby •  6 years ago 

 

آج کل بچے باہر کھیل کود کرنے کے بجائے ٹی دیکھنے یا موبائل فونز پر موجود گیمز کھیلنے کے زیادہ شوقین نظر آتے ہیں، اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ تقریباً ہر بچے کے ہاتھ میں اسمارٹ فون موجود ہوتا ہے اور اسکرینز دیکھنے کے شوق میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے

۔تاہم اب والدین کو ایک نئی تحقیق میں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہتری کے لیے ان کا اسکرینز دیکھنے کے وقت میں کمی کریں۔ 

 سین ڈیاگو اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہوئی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت زیادہ گیمنگ، اسمارٹ فونز یا ٹی وی دیکھنے سے کم عمری یعنی 2 سال سے ہی بچوں کو ذہنی بےچینی اور ڈپریشن جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 محققین کے مطابق اگر کوئی بچہ روزانہ ایک گھنٹے بھی اسکرینز دیکھنے کا عادی ہو تو ایسا ہوسکتا ہے کہ اس کا خود پر قابو کرنا، اپنے کام وقت ہر ختم کرنا یا تجسس کی کمی دیکھنے میں آسکتی ہے۔  جبکہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ بچے جو روزانہ بہت زیادہ دیر تک اسکرینز کے سامنے وقت گزارتے ہیں انہیں بہت تیزی سے غصہ آتا ہے، کیوں کہ ان میں خود پر کنٹرول کرنے کی کیفیت کم ہوتی جاتی ہے۔ 

 جبکہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ بچے جو روزانہ بہت زیادہ دیر تک اسکرینز کے سامنے وقت گزارتے ہیں انہیں بہت تیزی سے غصہ آتا ہے، کیوں کہ ان میں خود پر کنٹرول کرنے کی کیفیت کم ہوتی جاتی ہے۔  اس کے علاوہ ایسے کئی مسائل کا سامنا بھی بچوں کو کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے مستقبل میں انہیں کئی ذہنی بیماریوں سے گزرنا پڑے۔
 

 یاد رہے کہ گزشتہ سال کامن سینس میڈیا آرگنائیزیشن کی جانب سے کیے جانے والے سروے سے پتہ چلا تھا کہ امریکا بھر میں کم عمر بچوں میں 2013 کے بعد اسمارٹ موبائل یا دیگر اسمارٹ آلات استعمال کرنے میں دگنا اضافہ ہوا تھا۔

 سروے کے مطابق 2013 تک 8 سال یا اس سے بڑی عمر کے بچے یومیہ 15 منٹ تک اسمارٹ موبائل یا دیگر ڈیوائسز استعمال کرتے تھے، لیکن اب وہ یومیہ 48 منٹ تک اسمارٹ ڈیوائسز استعمال کر رہے ہیں۔آپ کا بچہ روزانہ کتنی دیر اسکرینز کے سامنے وقت گزارتا ہے؟ کمنٹس میں ضرور بتائیں 

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Looks delightful and fabulous :)

Thanks