Movie Review: Perfume (Story of a Murderer)

in benwhishaw •  7 years ago 

تخیل کی کھڈی پر اک خیال کے تٙانے بٙانے بُنتے ہیں.
خیال کا دھیان اک نقطہ پر مُرتکز کرنے کے لئے دماغ کی چولیں تک ہلانی پڑیں گئیں. مراقبہ اِس سوچ کی گود میں بیٹھ کر کرنا پڑے گا کہ اس دُنیا میں صرف ایک فلم اِنڈسٹری ہے.
لولی ووڈ...
ساری دنیا موویز کے صرف اِسی ذائقہ سے شناسا ہے جو صرف اِس ملک کی پیداوار ہے. ہالی ووڈ ' بالی ووڈ
وغیرہ وغیرہ کا کوئی تصور موجود نہیں. اور ایکدم آپ کو یہ مووی دیکھا دی جاتی ہے. یقین ہے مجھے آپ کی حیرانگی صدیوں پہلے گزرے ہوئے اس انسان سے بھی
زیادہ ہو گی. جِسے آج کی طلسماتی دنیا میں آنے پر ہو سکتی ہے.
اب موازنہ اور احساس آسانی سے ہو سکتا ہے. کہ دنیا کیسے کیسے شہکار پارے تخلیق کر رہی. سوچ سے پٙرے کے تصوارت... مانو جیسے یہ خیال اور ہی دنیا سے آ رہے
ہوں. معیار ' تنوع ' اور تخلیق کا فرق ہیجان میں مبتلا
کر دے گا. خیر دل کو تسلی اسں بات سے دے لیتے ہیں کہ تخلیق یا تخلیق کار کسی مخصوص ملک کی میراث نہیں ہوتے.
تذکرہ کرتے ہیں حواسِ خمسہ پر خمار طاری کرنے والی اک ایسی فلم کا جس جیسی شائد اور کوئی نہیں. جس
کا تھیم کچھ نا ہونے کو کسی بے مثال ہونے کے وجود
میں لانا ہے. اک ایسی انوکھی مووی جسے دیکھنے کے
بعد آپ کی سوچ نہیں... سونگھنے کی حس بدل جائے
گی. جی ہاں سونگھنے کی...پھول ہی نہیں پتھر کی مہک بھی وجد طاری کیا کرے گی. مصالحے ہی نہیں مٹی کی خوشبو بھی مزا دے گی. محبوب کی قُربت میں محسوس ہونے والی بھینی بھینی خوشبو کا فلسفہ سمجھ میں آ جائے گا.
داستان ہے شہرِ پیرس کی. جہاں شائد پھولوں کی پٙتیاں اپنے پاوں پر چل کے ہنر مندوں کے پاس جاتی ہیں خود کو کشید کروانے. اک ایسا شہر جس نے صدیوں کی ریاضت کے بعد دنیا کو بہترین خُوشبووں کا تحفہ دیا ہے. داستان ہے اِسی شہر کی اور منظر ہے اٹھارویں صدی کے ناقابل یقین حد تک بہترین خوشبووں کو تخلیق کرنے والے کردار کا... جو اس جان لیوا مغالعے بھرے راز سے آشنا ہو چکا ہے. کہ دنیا کی بہترین بو انسان کے اپنے جسم کی ہی ہے. کسی خاص بدن کی طلب کے پیچھے اس بدن کی مخصوص بو ہی ہے. جو بے خود کر دیتی ہے. انسانی جسم کی مہک کو بوتل میں قید کرنے کے لئے اختیار کیا جاتا ہے ایسا طریقہ... جس میں شہر کی فضا میں پھیلتی ہے خوف کی بو... جب ملتے ہیں بارہ خوبصورت عورتوں کے بناء سانس ' باس اور کپڑوں کے بدن. بارہ خوبصورت ابدان سے کشیدہ عِرق کو آپس میں ملانے سے وجود میں آتی ہے وہ خوشبو... جو ہوش و خِرد سے بے نیاز کر دیتی ہے.
لازوٙال ادکاری اور بے خود کر دینے والے مناظر سے بھرپور. مووی کا وہ منظر جس میں تخلیق کار حادثاتی طور پر ایک جوان دوشیزہ کو مار دیتا ہے. لیکن کچھ دیر بعد جب مردہ جسم سے مُشک ختم ہونا شروع ہوتی ہے تو اداکار کا جنونی انداز دیکھنے والے کو پاگل کر دیتا ہے. پہاڑوں پر دیوانہ وار اپنے ہی بدن کی بُو کو محسوس نا کرنے پر دیوانگی کا دورہ ' اور آخر میں تخلیق کار کا اپنے اور اپنی تخلیق کے ساتھ سلوک مووی کی جان ہے.
مووی دیکھنے کے بعد اپنی کیبنٹ کھولیے گا. پرفیوم کی بوتل اٹھائیے گا. میڈ اِن فرانس ' پیرس پڑھ کر اس رومانی شہر کو سلیوٹ کیجیے گا جس کے بِنا ہماری خاک اتنی تٙر اور خوشبو دار نا ہوتی...1200x630bb.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!