Blocktrades - لغت

in blocktrades-translation •  5 years ago 

یہ مضمون ایک ترجمہ ہے جو کہ @blocktrades کی طرف سے اور اس کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔
آپ یہاں کلک کرکے اصل مضمون تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: https://blocktrades.us/support/home/help/glossary

لغت

یہ ہماری شرائط کے لیے ایک گائیڈ ہے جو کہ ہم عام طور پر اپنی سروس اور بلاک چین کے پہلوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے استعمال کرتے ہیں۔

اختیارات

ایک اختیار ، ایک رجسٹرڈ Blocktrades اکاؤنٹ کے ساتھ، آپ کو آپ کی روزانہ کی تجارت کی حد میں اضافہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

قواعد کے جواب میں ، ہم صارفین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ تجارت کرنے کی اجازت دینے سے قبل ایک اکاؤنٹ بنائیں۔ آپکے اکاؤنٹ پہ ابتدائی طور پر 1750 امریکی ڈالر روزانہ کی تجارتی حد ہو گی، لیکن آپ اسکو اپنی شناختی معلومات اختیاراتی مینو کے ذریعے جمع کروا کر بڑھا بھی سکتے ہیں

تصدیق شدہ

ٹرانزیکشن کی ایسی حالت جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ اس پہ کارروائی ہو گئی ہے اور اسے بلاک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

اگر ایک ٹرانزیکشن بلاک ایکسپلورر پر ’’تصدیق شدہ‘‘ لکھا ہوا ظاہر کرتا ہے تو یہ اپنی منزل پہ پہنچ چکا ہے۔ اگر یہ آپ کے موصول ہونے والے ایڈریس تک پہنچنے کی تصدیق ہو جاتی ہے لیکن آپ اسے اپنے والٹ میں نہیں دیکھتے تو آپکو ہمارے خرابیوں کا سراغ لگانے پہ مضمون چیک کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈیپازٹ ایڑیس (پیمنٹ ایڈریس)

Blocktrades ایڈریس جس پر آپ اپنی تجارت بھیجیں گے۔

سروس پہ انحصار کرتے ہوئے یہ ایک منفرد تیار کردہ ایڈریس (BTC, BCH, ETH, LTC, Dash, Doge, XMR) یا ایک عام ایڈریس جس میں ایک منفرد طور پر تیار کردہ میمو (BTS, Steem) ہو سکتا ہے۔ یہ ایڈریس دوبارہ سے قابل استعمال بھی ہیں: ایک بار یہ تیار کر دیے جاتے ہیں تو ہمارا انکو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اسکا یہ مطلب ہے کہ جب آپ ایک بار تشکیل دے دیتے ہیں، ایک چھوٹا سا ٹیسٹ ٹرانسفر کر کےیہ یقین کر لیں کہ یہ صحیح طرح سے ترتیب دیے دیا گیا ہے، اور پھر اسے مستقبل میں استعمال کے لیے کسی محفوظ جگہ پہ رکھ سکتے ہیں۔

ڈیپازٹ کی حد

سب سے بڑا آرڈر جس پر ہم اس وقت پروسیسنگ کے اہل ہیں۔

ہم زیادہ تر ٹرانزیکشنز کا احاطہ کرنے کے لیے اپنے ہر ’’گرم‘‘ والٹ میں ایک مناسب رقم برقرار رکھتے ہیں، اور ہم انکا بیلنس قریب سے مانیٹر کرتے ہیں۔ لیکن ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں جب کوئی خاص قسم کے سکے ختم ہو جاتے ہیں۔ ’’جمع کروانے کی حد‘‘ آپکو ٹھیک سے معلومات دیتی ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، اور یہ آپکو سروس کی معقول توقع فراہم کرتا ہے: جب تک آپ اس رقم سے تجاوز نہیں کرتے آپکی ٹرانزیکشن تقریباً فوری طور پر پراسس ہو جانی چاہئیے۔

کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم بڑے احکامات پر کارروائی نہیں کر سکتے: اگر آپ خود کو اس صورتحال میں پاتے ہیں تو براہ کرم سپورٹ کی درخواست دیں اور ہم آپ کے لیے کوئی حل نکالنے میں خوش ہوںگے۔

ہوسٹ والٹ

ایسا والٹ جو کسی ایکسچینج یا کسی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہوسٹ کیا جاتا ہے۔ برعکس اسکے جو آپ کے اپنے کمپیوٹر پہ لوکل طور پر چلتا ہے۔

وسیع طور پر، والٹ کی دو اقسام ہیں: روایتی طور پر یہ آپ کے ہارڈوئیر پر لوکل طور پر رکھے جاتے ہیں، یا حال ہی میں بہت ساری ایکسچینج اور دوسرے فراہم کنندہ آپ کے لیے والٹ کی میزبانی کرنے کی پیشکش کرتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کے فائدے اور نقصانات ہیں، لیکن یہ جاننا اہم ہے کہ وہ ترکیب جس کے ذریعے آپکی کرپٹو کرنسی آپکے ہوسٹ والٹ میں ظاہر ہوتی ہے اسکا طریقہ کار اور تاخیر بہت مختلف ہو سکتے ہیں۔

اگر آپکو کسی تجارت میں تاخیر کا سامنا کرناپڑتا ہے جو ہوسٹ والٹ سے اور/یا بھیجا گیا ہے تو آپکو پہلے کسی بلاک ایکسپلورر سے اس بات کی تصدیق کرنی چاہیے کہ اس ٹرانزیکشن کو بلاک چین میں جمع کرایا گیا ہے اور یہ چیک کریں کہ آیا اس نے ابھی تصدیق کی ہے۔ اگر یہ ایک ہوسٹ والٹ سے جمع کروائی گئی ہے اور یہ ابھی زیر التواء ہے یا اگر یہ ایک ہوسٹ والٹ سے جمع کروائی گئی ہے اور اسکی تصدیق ہو گئی ہے تو اس کے حل کے لیے آپکو والٹ ہوسٹ کرنے والی سروس سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہو گی۔

پیمنٹ آئی ڈی

(اختیاری) پیمنٹ آئی ڈی ایک دستخط کی طرح ہے، اور یہ آپکی ٹرانزیکشن موصول کرنے والے کو یہ بتاتا ہے کہ یہ کس کی طرف سے آیا ہے۔

عام طور پر آپکو XMR بھیجتے وقت ایک ’’مربوط ایڈریس‘‘ مہیا کیا جائے گا۔ جس میں آپکا پیمنٹ آئی ڈی اندر موجود ہو گا۔ اگر آپ اپنا خود کا پیمنٹ آئی ڈی تیار کرنا چاہتے ہیں تو ہم یہ فیلڈ مہیا کرتے ہیں، تاہم زیادہ تر صارفین کے لیے یہ غیر ضروری ہے۔

آپ مونیرو کے ایڈریس کے بارے میں مزید یہاں پہ پڑھ سکتے ہیں۔

زیر التواء

ایک ٹرانزیکشن کی وہ حالت جو یہ نشاندہی کرتی ہے کہ یہ جمع کروائی جا چکی ہے اور بلاک چین پہ دیکھی جاسکتی ہے،لیکن ابھی تک اسے کسی بلاک میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ایک ٹرانزیکشن عام طور پر ’’زیر التواء‘‘ کی حالت میں زیادہ وقت نہیں گزارے گی، تاہم کچھ ایسے حالات موجود ہوتے ہیں جو اسکی وجہ بنتے ہیں اوراسکے نتیجے کے طور پر پچیدگیوں سے بچنے کے لیے کچھ تدبیریں استعمال کی جاسکتی ہیں۔ زیادہ تر عام طور پر یہ بھاری ٹریفک یا بلاک چین کے حوالے سےعمومی مسائل کی وجہ سے ہو سکتے ہیں، عموماًادائیگی کی ٹرانزیکشن فیس میں اضافہ ہوتا ہے۔ اگر آپکی معیاری فیس اچانک اوسط سے کم ہو جائے تو، مائنرز یا تو کو پکڑے گی نہیں یا شاید آپکی تجارت کو دیکھ نہ پائے، اور آپکی پیمنٹ جب تک کوئی کام نہ کیا جائے ’’زیرالتواء‘‘ میں رہے گی۔

اگرچہ ہماری سروس آپکی تجارت کے بلاک چین پہ ظاہر ہونے پر اسکی قیمت کا حساب لگا لیتی ہے، ہم آپکی تجارت کو مکمل نہیں کر سکتے جب تک آپکی کرپٹوکرنسی کی ہمارے والٹ میں تصدیق نہیں ہو جاتی۔ اسکی کافی وجوہات ہیں، مگر، خاص طور پر، اگرچہ رقم آپکی رسائی میں نہیں ہو گی، دراصل اس نے آپکے والٹ کو چھوڑا ہی نہیں ہے، اور اگر ٹرانزیکشن کا وقت ختم ہو جاتا ہے تو یہ جس والٹ سے آپ نے بھیجی تھی اس میں واپس آ جائے گی۔

وصول کرنا

سکے کی قسم اور (اندازے کے مطابق) آپ کی تجارت کے عوض رقم جو ہم آپ کو دیں گے۔

اپنی تجارت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے اس میں اور بھیجنے والی فیلڈ میں نمبروں سے تجربہ کرنا یقینی بنائیں۔

نوٹ کریں کہ ان رقوم کا حساب ہمارے لگاتارمجموعی اعدادوشماری سے لگایا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ اندازہ ایک منٹ تک کے لیے درست ہوگا، آپکی تجارت کی اصل قیمت کا حساب آپ کے ان پٹ ٹرانزیکشن کو متعلقہ بلاک چین پہ جمع کروانے پہ کیا جائے گا، یعنی جب ایک بار یہ زیرالتواء ظاہر ہوتا ہے۔

وصولی کا میمو

(اختیاری) اس کی مدد سے آپ اسٹیم اور BTS کے آؤٹ پٹ ٹرانزیکشن میں میمو منسلک کرسکتے ہیں۔

جب ہوسٹ ایکسچینج کے والٹ سے ٹرانسفر کیا جائے تو یہ ضروری ہوتا ہےکہ ایک عام ان پ ایڈریس استعمال کیا جائے۔ اگرآپکی خاص سروس کو اسکی ضرورت ہوتی ہے تو وہ آپ کو کرپٹو کرنسی حاصل کرنے کے لیے اپنی ہدایات میں میمو فراہم کریں گے۔

یہ آپکی تجارت کی حمایت کرنے والی بلاک چینوں پہ اپنی تجارت کا سراغ لگانے میں بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

بھیجنا

سکے اور رقم کی قسم جس میں آپ تجارت کر رہے ہیں۔

اس فیلڈ میں اور موصولی والی فیلڈ میں مختلف نمبروں کے ساتھ تجربہ کریں تاکہ آپ اپنی تجارت کویقینی طور پر زیادہ سے زیادہ کر سکیں!

مطابقت پذیر

اپنے والٹ کی بلاک چین کے ساتھ مطابقت پذیری سے یہ چیز یقینی ہو جاتی ہے کہ تمام ٹرانزیکشنز جواندر آرہی اورباہر جا رہی ہیں انکی عکاسی کرنے کے لیے یہ اپ ڈیٹ ہو چکا ہے۔

ایسا کیسے کر سکتے ہیں یہ اس سروس جوآپکے والٹ کو ہوسٹ کر رہی ہے یا وہ سافٹ وئیر جو آپ خود ہوسٹ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں اس پہ منحصر ہے۔ آپکو اپنے والٹ فراہم کرنے والے سے رابطہ کرنے کی ضرورت پڑے گی یا بصورت دیگر اپنے سافٹ وئیر میں یا آن لائن تلاش کریں۔

ٹرانزیکشن ہیش

حروف کی ایک منفرد تار جو کہ بلاک چین پہ آپکی ٹرانزیکشن کی شناخت کرتی ہے۔

ایک ’’ٹرانزیکشن ہیش‘‘ آپکی ٹرانزیکش کے لیے ایک قسم کی منفرد رسید ہے۔ کسی بھی وقت جب آپ بلاک چین پہ ایک ٹرانزیکشن کرتے ہیں تو یہ ایک منفرد ہیش تیار کرتا ہے جو کہ اس رسید کو بعد میں دیکھنے میں آپکی، اور ہماری، مدد کرتا ہے۔ یہ شاید کسی انفرادی ٹرانزیکشن پہ مدد طلب کرنے کے لیے سب سے زیادہ مؤثر طریقہ ہے ، اس لیے یقینی بنائیں کہ آپ ان کا ریکارڈ رکھیں یا اگر کچھ غلطی ہو جائے تو اس کو کیسے ڈھونڈا جائے۔

اگر آپ نے اپنا ای میل ایڈریس ہمارے ساتھ رجسٹر کروایا ہوا ہے تو ہم آپ کے لئے ان کا پتہ لگاتے رہیں گے۔

مزید معلومات کے لئے بلاک ایکسپلورر پر ہمارا سیکشن بھی دیکھیں۔

ٹرسٹی (بازیابی اکاؤنٹ)

صرف سٹیم بلاک چین کے لیے: وہ اکاؤنٹ جس کا آپکے ’’ٹرسٹی‘‘ کے طور پر اندراج ہے اگر آپکا اکاؤنٹ چوری ہو جائے تو اسکے پاس ورڈ کی بحالی کے لیے آپکی مدد کر سکتا ہے۔

سٹیم بلاک چین کی یہ ایک منفرد خصوصیت ہے کہ جب آپ ایک اکاؤنٹ بناتے ہیں تو آپکو خود بخود اس اکاؤنٹ کو تفویض کر دیا جاتا ہے جس نے آکو اپنا ’’ٹرسٹی‘‘ بنا دیا ہے۔ آپکا ٹرسٹی آپکی چابیوں تک نہیں پہنچ سکتے یا گمشدہ پاس ورڈ کو بازیاب نہیں کر سکتا، تاہم، اگر آپکا اکاؤنٹ چوری ہو جائے تو اس کی بازیابی کے لیے وہ معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

مختصراً: جب آپکی چابیاں تبدیل کی جائیں اس سے پہلے کہ وہ مستقل ہو جائیں آپ کے پاس 30 دن ہیں، اور اس دوران سٹیم بلاک چین پہ اپنی پرانی ماسٹر کی یا اونر کی استعمال کرتے ہوئے اپنی چابیاں تبدیل کرنے کا آرڈر جمع کروا سکتے ہیں۔ آپکا ٹرسٹی اس درخواست کو سائن کرنے اور آپکی شناخت کی تصدیق کا ذمہ دار ہے۔

آپ اپنے ٹرسٹی کو ڈیفالٹ سے تبدیل کرسکتے ہیں ، لیکن یہ عمل ہماری سروس کے دائرہ کار سے باہر ہے۔

https://steemd.com/@your-account-name پر اپنے ٹرسٹی کو دیکھیں۔ وہ آپ کے "Recovery account" کے بطور درج ہوں گے۔

آپ کا موصولی کا پتہ

وہ والٹ یا ایڈریس جہاں آپ کو اپنی تجارت کا نتیجہ ملے گا۔

یہ ایک والٹ ہونا چاہئے جس کے آپ مالک ہیں یا ، کچھ خاص ہوسٹ والٹ کے لئے، ایک وصولی کا ایڈریس جو کہ آپکو ہوسٹنگ سروس کی طرف سے مہیا کیا جائے گا۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!