یہ مضمون ایک ترجمہ ہے جو کہ @blocktrades کی طرف سے اور اس کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔
آپ یہاں کلک کرکے اصل مضمون تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں: https://blocktrades.us/support/home/help/steem-delegations
سٹیم ڈیلیگیشنز
سٹیم ڈیلیگیشنز سٹیم پاور کا معاہدہ ہے، جو کہ آپ کے ریسورس کریڈٹ اور ووٹنگ پاور کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔ یہ نئے سٹیم پہ آنے والوں کے لیے ایک بہت جلد فروغ پانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
خدمت کی تفصیل
ہم ابتدائی مدت کے لیے 90 دن کے لیے ڈیلیگیشنز فروخت کرتے ہیں، جب تک آپ ہماری شرائط وضوابط کی خلاف ورزی نہیں کرتے ہم اس مدت تک اسکی ضمانت دیتے ہیں۔ یہ ان دوسرے سسٹمز سے مختلف ہے جہاں ڈیلیگیٹر کسی بھی موقع پہ ڈیلیگیشن کو منسوخ کر سکتا ہے، خاص طور پر جب سٹیم کی قیمت اوپر جاتی ہے اور ان کے لیے ایسا کرنا فائدہ مند ہو جاتا ہے۔
خریداری کے بعد آپکو @blocktrades کی جانب سے اپنے سٹیم اکاؤنٹ پہ ایک خفیہ پیغام موصول ہو گا جس میں آپکی ڈیلیگیشن کی معلومات ہوں گی، جس میں تجدید کا لنک بھی شامل ہو گا۔ ڈیلیگیشن کی معیاد ختم ہونے کے 1 سے 2 دن پہلے آپکو تجدید کا لنک دوبارہ بھیجا جائے گا، لیکن ہم آپکو آخری لمحے تک انتظار نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
اگر آپ نے BlockTrades کے ساتھ رجسٹر کیا ہوا ہے تو آپکو اضافی طور پر یہ لنکس ای میل بھی کیے جائیں گے، یا آپ کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ پہ لاگ ان ہو کر ان کی کیفیت دیکھ سکتے ہیں۔
کوئی بھی شخص جس کے پاس تجدید کا لنک موجود ہو اس کے ذریعے آپکی ڈیلیگیشن اگر ایکٹو ہو تو اسکی تجدید کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے۔ اور دورانیہ آپکی موجودہ ڈیلیگیشن کے اختتام تک شامل کر دیا جائے گا۔ آپکی تجدید ہمیشہ ایس پی کی قیمت کو مستحکم رکھے گا، اور ہمارا سسٹم حساب کتاب کرے گا کہ آپ ہماری موجودہ قیمتوں کی بنیاد پہ کتنا وقت خرید رہے ہیں۔
ناقابل واپسی
لیز کے معاہدے کی طرح ہم ڈیلیگیشنز کو بھی سختی کے ساتھ واپس نہیں کرتے ہیں۔ اسکی کئی وجوہات ہیں، لیکن شاید سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ہمارے صارفین کو تجارت پہ قیاس آرائی کرنے کی اجازت دیتی ہے، جبکہ ہمارے کاروبار کو خطرہ مول لینے پہ مجبور کرتا ہے۔ چونکہ ہمارے پاس اسکی تشخیص کرنے یا خود کو حملے سے بچانے کے لیے کوئی اچھا راستہ نہیں ہے لہذا ہمیں بدقسمتی سے اس پالیسی کو نافذ کرنا پڑا۔
اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کشیدہ حالات کا شکار ہیں تو ہم آپ کو مدد کی درخواست دائر کرنے کی دعوت دیتے ہیں، لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے معاملات کی انفرادی طور پرجانچ پڑتال کی جائے گی اور جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ ہمارے صوابدید پہ ہو گا۔