ایک کامیاب بزنس مینیجر کیسے پرفارم کرتا ہے؟ How to Become a Successful Manager

in businessmanager •  2 years ago 

business manager.JPG
کسی بھی کاروبار کا مقصد قانونی دائروں میں رہتے ہوتے اپنی کاروباری سرگرمیاں سرانجام دینا ہے جن سے کاروباری منافع کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔ کاروباری سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے کسی بھی کاروبار کے پاس بہت سے وسائل یا رسورسز ہوتے ہیں، جن کو کاروبار یا بزنس مالکان کی انویسٹمنٹ یا پھر کاروباری قرضہ جات یا بزنس لون وغیرہ کی مدد سے اس بزنس یا کاروبار نے حاصل کیا ہوتا ہے۔

بزنس کے وسائل میں اہم ترین وسیلہ ہیومن کیپیٹل یعنی انسانی وسائل اور فائناشل کیپیٹل یا معاشی وسائل ہیں۔ یہ کسی بھی بزنس مینیجر کی ذمہ داریوں میں شامل ہوتا ہے کہ وہ اپنے انسانی، معاشی، انٹیلیکچوئل ، پراپرٹی اور دیگر تمام کاروباری اثاثہ جات کو اس طرح سے استعمال میں لائے کہ کاروبار ایک منافع بخش اکائی میں بدل جائے۔

ایک بزنس مینیجر کا یہ بھی رول یا کردار ہے کہ کاروبار سے منسلکہ تمام لوگوں کو کاروبار سے متعلق مثبت انداز سے جوڑے رکھے اور ان کے مابین کمیونیکیشن میں رکاوٹ پیدا نہ ہونے دے۔

کاروبار سے متعلقہ تمام چھوٹے بڑے فیصلے لینا ایک بزنس مینیجر ہی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور اس مقصد کے لئے بزنس مینیجر میں دوراندیشی، دانشمندی اور تجربہ کاری کا ہونا بہت اہم ہے۔ بزنس مینیجر کے لئے کمپیوٹر و آئی ٹی، کمیونیکیشن، اور دیگر بہت سی سکلز کا ماہر ہونا بھی لازمی ہے۔

ایک بزنس مینیجر کو کاروباری حساب کتاب اور اس سے حاصل فائناشل ڈیٹا اور انفرمیشن پر بھی مہارت نہایت اہم ہے۔ بزنس مینیجر میں ڈیٹا اور انفرمیشن کو اینالائز کرکے کاروبار سے متعلقہ مستقبل کی پیش بندی کی صلاحیت کا حامل ہونا بھی بہت ہی اہم ہے۔ ان سب سے بڑھ کر ایک بزنس مینیجر کو بہت ہی کسٹمر فرینڈلی اور گاہک کی نفسیات کو سمجھتے ہوئے اس کے مطابق ان سے اچھے طور پر کاروباری روابط کو بڑھانے کی صلاحیت بھی بدرجہ اتم پائی جانی چاہیے۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
  ·  2 years ago Reveal Comment