صباقمرزمان پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ صبا کے کریڈٹ پر متعدد کامیاب ڈرامہ سیریل تو تھے ہی لیکن بالی ووڈ کی ڈیبیو فلم "ہندی میڈیم "اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی متنازع ماڈل قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی ڈرامہ سیریل "باغی" نے تو صبا کی شہرت کو چار چاند لگا دیے۔
کامیابیاں سمیٹنے پر ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے کھلے دل سے سراہا جانا ہرکسی کو نصیب نہیں ہوتا، مگر صبا اس معاملے میں بھی خوش قمست ٹھہریں۔
معرود اداکارہ مایا علی نے صبا قمر کے لیے ان کی کامیابیوں پر خوبصورت پیغام کے ساتھ پھول اور کارڈز بھجوائے۔ مایا نے صبا کو "مائی سپراسٹار"
کہتے ہوئے لکھا کہ "آپ کی کامیابیوں پر بہت مبارکباد اور میری جانب سے مستقبل کیلئے بھی نیک خواہشات۔ مجھے آپ پر فخرہے
انسٹاگرام پرمایا کی جانب سے اس پیار بھرے تحفے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے صبا نے لکھا کہ " تحفہ بھیجنے کے تہمارے اس اقدام کو میں بہت سراہتی ہوں،مجھے یہ بہت زیادہ پسند آیا۔ تمہارا بہت بہت شکریہ۔ مجھے یاد رکھنے اور ان خوبصورت پھولوں سے میرا دن خوبصورت بنانے کے لیے بہت بہت شکریہ
صبا قمر نے مزید لکھا کہ نیک خواہشات کے لیے ایک بار پھر تمہارا بہت شکریہ،تم سے بہت جلد ملوں گی۔ بہت سا پیار۔
مایا علی نے جوابا لکھا کہ میری خواہش ہے میں آبھی آپ کا چہرہ دیکھ سکتی، اس بات پرصبا نے انہیں "آئی لویوسو مچ" کہا جس پر مایا علی نے جواب دی کہ "لویومور"
مقابلے کی اس سخت دوڑ میں مایا کی جانب سے ساتھیوں کی کامیابیوں کو کھلے دل سے سراہناواقعی قابل تعریف ہے، اگر سب ایسا کرنے لگیں تو کیا ہی بات ہے-
Hi! I am a robot. I just upvoted you! I found similar content that readers might be interested in:
https://www.samaa.tv/urdu/entertainment/2018/01/1018133/
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit