آج مرغی کے گوشت کی کڑھائی بنائی

in hive-104522 •  2 years ago 

سٹیم کے دوستوں اور بھائیوں کو میری طرف سے پیار بھرا سلام پیش خدمت ہے میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام دوست اور بھائی خیر و عافیت سے ہونگے آپ سب کی دعاؤں اور مہربانی سے میں بھی بالکل ٹھیک ہوں میں آج ہفتے کی اپنی مصروفیات لے کر آپ سب دوستوں کے سامنے پیش کر رہا ہوں آج میں نے صبح چھ بجے آنکھ کھلی اور پھر بستر سے نکل کر واش روم میں گیا اور وضو کر کے دوبارہ واپس کمرے میں آ کر دو رکعت نماز سنت ادا کرنے لگا پھر میں نے چادر لی اور باجماعت نماز ادا کرنے کے لئے چلا گیا جب میں مسجد میں پہنچا تو اس وقت پہلی رکعت ہو رہی تھی میں بھی جلدی جلدی تکبیر پڑھ کر جماعت میں شامل ہو گیا اور نماز ادا کرنے لگا نماز ادا کر کے میں واک پر نکل گیا آج موسم ٹھنڈا تھا تو واک کرنے میں بھی بڑا مزہ آیا واک کر کے جب میں گھر واپس آیا تو گھر والوں نے میرے لئے ناشتہ بنایا اور میں گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ چائے پی کا ناشتہ کرنے لگا ناشتہ کرنے کے بعد میں نے موبائل لیا اور پھر اپنے کمرے میں جا کر انٹرنیٹ آن کر کے سٹیم کے دوستوں کی پوسٹیں پڑھنے لگا اور ان پر کمنٹس کیے نو بجے میں نے منہ ہاتھ دھویا اور پھر کپڑے تبدیل کرکے دوکان پر چلا گیا میں نے جاکر دکان کھولی اور جھاڑو دے کر دکان کی صفائی کرنے لگا جب مکینک دکان پر آیا تو میں کبوتروں کی چھت پر گیا جہاں پر میں نے پہلے کبوتروں کو دانے ڈالے آج بادل چھائے ہوئے تھے اور ہوا چل رہی تھی پھر میں چھت سے نیچے جاکر دکان پر بیٹھ گیا میں دوکان پر بیٹھا تھا تو ساتھ والا دوکان آیا جس نے آج موسم خوشگوار ہونے اور ماہ رمضان کی آمد سے پہلے ایک کڑھائی کا پروگرام بنانے کا کہا پھر میں نے جا کر مچھلی کا پتہ کیا تو آج مچھلی ختم ہوگئی تھی پھر ہم نے آج برائلر مرغی کا گوشت لینے کا فیصلہ کیا ہے پھر میں نے مرغی کے گوشت والے کو دو کلو گوشت دینے کا کہا اور پھر باقی دوستوں کو بھی کڑھائی کے پروگرام کے بارے میں بتایا میں پھر ایک بجے میں گھر واپس آیا اور منہ دھو کہ تھوڑی سی روٹی کھائی کیوں کے آج ہمارا شام کو کڑھائی کا پروگرام بھی تھا پھر میں اپنے کمرے میں جا کر لیٹ گیا اور تین بجے اٹھا اور پھر وضو کیا اور نماز ظہر ادا کرنے لگا پھر میں میں موبائل کو چارجنگ پر لگایا اور خود کمرے میں جاکر ٹی وی آن کیا اور اس پر نیوز اور مختلف پروگرام دیکھنے لگا پھر جب عصر کی اذان ہوئی تو میں نے ٹی وی بند کیا اور پھر واش روم میں جا کر وضو کیا اور نماز عصر ادا کرنے کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد امام صاحب اور محلہ کے لڑکوں نے مل کر ماہ رمضان کی آمد پر مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے اہل محلہ کو دعوت دینے کے لیے نکل گئے پھر میں گھر آ کر موٹر سائیکل لے کر کبوتروں کی چھت پر چلا گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کو پانی دیا پھر میں کچھ دیر تک بیٹھا رہا پھر نیچے اتر کر میں نے ساتھ والے دکاندار کو پیسے دیے جوکہ کڑھائی کے لیے باقی سامان لینے چلا گیا آج ہوا چل رہی تھی تو اس لیے ہم نے دکان کے اندر ہی چولہا بناکر آگ جلائی اور کڑھائی بنانے لگے جب مغرب کی اذان ہوئی تو میں نے چھت پر جا کر موٹر چلائی
IMG20230321190812.jpg

IMG20230321190333.jpg

IMG20230321184518_01.jpg

IMG20230321183532.jpg

IMG20230321183356.jpg

IMG20230321183009.jpg
اور پھر وضو کر کے چھت پر ہی نماز مغرب ادا کی اور پھر نیچے آ گیا ہم نے آخر میں کڑھائی میں ایک ڈبہ ملائی کا بھی ڈالا جس سے کڑھائی کا ذائقہ اور بھی زیادہ بہتر ہوگیا جب عشاء کی اذان ہوئی تو ہم نے روٹی کھا لی تھی اور پھر میں میں اپنے گھر آگیا اور وضو کرکے نماز عشاء ادا کی اور پھر اپنے کمرے میں جا کر بستر پر لیٹ گیا یہ تھی میری آج کی مصروفیات جو میں آپ سب دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا تھا

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

you are cooking delicious food , recipe why not you shared with us