سٹیم کے سب دوستوں کو السلام علیکم سناو دوستو آپ سب کا کیسا حال چال ہیں امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوست ٹھیک ٹھاک ہوں گے الحمدللہ میں بھی ٹھیک ٹھاک ہو سب سے پہلے آپ سب دوستوں اور بھائیوں کو جمعۃ المبارک کا دن مبارک ہو اللہ پاک ہمیں اس دن کے صدقے نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ایک دو دن موسم خراب ہونے کے بہت آج موسم کافی حد تک صاف صاف تھا اور صبح سے ہی دھوپ نکلی ہوئی تھی آج سویرے جب میں اٹھا تو اس وقت فجر کی باجماعت نماز کا ٹائم گزر چکا تھا جس پر مجھے کافی افسوس ہوا اور پھر میں نے اٹھ کر واش روم گیا جہاں پر میں نے وضو کیا اور پھر دو رکعت نماز سنت ادا کرنے کے بعد دو رکعت نماز فرض نماز ادا کی اور پھر روز کی طرح میں واک کرنے کے لیے گھر سے نکل گیا بارش ہونے کی وجہ سے کھیتوں میں کافی نمی پڑی ہوئی تھی اور واک کرنے کا بھی بہت زیادہ مزہ آیا واک کرکے میں کافی حد تک تازہ دم ہو گیا پھر میں گھر واپس آیا اور ناشتہ کرنے لگا ناشتہ کرنے کے بعد میں واش روم گیا اور وہ آ کر کپڑے تبدیل کیے اور پھر دکان پر چلا گیا میں نے جاکر دکان کھولی اور اس کی صفائی کرنے کی بات کبوتروں کی چھت پر جہاں پر میں نے کبوتروں کی دیکھ بھال کی اور ان کو پانی ڈال کر دوکان پر آیا تو مکینک بھی آیا ہوا تھا میں مکینک کو دکان پر بیٹھا کر خود آج علاقے میں جانوروں کی منڈی پر اپنے لئے قربانی کا جانور لینے کے لئے میلا منڈی پر چلا گیا کافی تعداد میں چھوٹے اور بڑے قربانی کے جانور آئے ہوئے تھے میں نے قربانی کے لئے ایک دمبہ لینا تھا تو اس لیے میں نے دمبوں والی سائیڈ پر چلا گیا جہاں پر مختلف قیمت کے دھبے آئے ہوئے تھے میں نے مختلف دمبوں کی قیمتیں پوچھیں جو کہ وہ ساری پہلے ٹائم بہت ہی زیادہ قیمت بتا رہے تھے جو میری طاقت سے زیادہ تھی کافی ٹائم گھومنے پھرنے کے بعد مجھے ایک دن بہت پسند آیا جس کی قیمت چالیس ہزار روپے مانگ رہے تھے میں نے کافی بحث کے بعد 35 ہزار روپے میں ریٹ فائنل کیا پھر میں نے ایک لوڈر والے کو پانچ سو روپیہ دیا جس پر دمبہ لوڈ کر کے وہ میرے گھر چھوڑنے کے لئے چلا گیا مجھے بھوک بھی لگی ہوئی تھی تو اس لیے پھر میں میلہ منڈی میں ایک چاولوں کے سٹال پر بیٹھ کر چاول کھانے لگا بھوک زیادہ ہونے کی وجہ سے چاولوں نے مجھے بہت ہی زیادہ مزہ دیا پھر میں اپنی دکان پر آیا اور میں نے کو چھٹی دی اور دکان بند کر کے گھر واپس آ گیا جب میں گھر پہنچا تو دمبہ پہلے سے ہی آیا ہوا تھا جس کو سب گھر والوں نے بہت پسند کیا پھر میں نے منہ ہاتھ دھویا اور اپنے کمرے میں جا کر آرام کرنے لگا پھر میں ایک بجے اٹھا اور نہا دھو کر جمعہ ادا کرنے کے لیے تیاری کرنے لگا تیار ہو کر میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا پھر جب گھر واپس آیا تو گھر والوں نے مجھے تربوز کاٹ کر دیا جو میں نے نمک لگاکر کافی شوق کے ساتھ کھایا اور پھر اپنے کمرے میں جاکر ٹی وی آن کرکے نیو سونے لگا
ہمارے پنجاب کے سابقہ وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کو عدالت میں پیش ہونے کی نیوز چل رہی تھی جب عصر کی اذان ہوئی تو میں نے نماز عصر ادا کی اور پھر کبوتروں کی چھت پر چلا گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کو دانہ پانی ڈالا اور ان کی کوٹھیوں کی صفائی کی پھر شام کے اوقات میں چھت پر منہ دھو کر وضو کیا اور نماز مغرب ادا کرکے گھر واپس آ گیا گھر آ کر میں نے گھر والوں کے ساتھ رات کا کھانا کھایا اور پھر اپنے کمرے میں جاکر آج کی ڈائری لکھنے لگا امید کرتا ہوں کہ آپ سب دوستوں اور بھائیوں کو میری آج کی ڈائری پسند آئے گی
Apny post ko bohat achi tra sy biyan kia ha Allah pak sb ko qurbani krny ki tofeek aata farmay
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
el mercado de animales se ve muy ocupado, y usted está pagando dinero, el color del objetivo es muy agradable, hay mucha gente en el mercado
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit