کل کی ڈائری

in hive-104522 •  2 years ago 

اسٹیم کے دوستو السلام علیکم سناؤ دوستو اپ سب کا کیسا حال چال ہے امید ہے کہ اپ سب دوست اور بھائی خیریت سے ہوں گے الحمدللہ محرم الحرام امن کے ساتھ گزر گیا اور ملک میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں ایا مگر بدقسمتی سے کل با جوڑ میں ایک دھماکہ ہوا جس میں کافی تعداد میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے اللہ پاک شہید کو جنت الفردوس عطا کرے اور زخمیوں کو صحت عطا کرے کل سویرے اٹھ کر میں نے وضو کیا اور باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے جب مسجد میں پہنچا تو ایک رکعت ہو چکی تھی میں بھی دوسری رکعت میں جا کر شامل ہو گیا نماز ادا کرنے کی بات امام صاحب نے عصر کی نماز کے بعد مسجد میں ایک بچے حفظ مکمل کرنے کی تقریب کی دعوت دی پھر میں گھر واپس اگیا اور ناشتہ کر کے سپرے کرنے والے مزدوروں کو کال کی جنہوں نے کل انے کا وعدہ کیا تھا پھر میں نے بھی گھر سے دوائی اٹھائی اور موٹر سائیکل لے کر چاول کی فصل پر چلا گیا 15 سے 20 منٹ کے بعد سپرے کرنے والے مزدور بھی اگئے میں نے ان کو دوائی دی اور ساتھ والے گھر سے مل کے پر لے گیا جہاں سے انہوں نے ٹینکیوں میں پانی بھرا اور دوائی ڈال کر سپرے کرنے لگے سپرے کرنے میں ان کے 40 سے 45 منٹ لگے تھوڑی سی جگہ گیلی ہونے کی وجہ سے سپرے نہیں ہو سکا جو بعد میں میں خود کر لوں گا سپرے کرنے کے بعد میں نے مزدوروں کو ان کی مزدوری دی اور پھر وہ چلے گئے اور باقی دوائی لے کر میں بھی گھر واپس اگیا گھر ا کر میں نے نہا دھو کر کپڑے تبدیل کیے اور پھر دکان پر چلا گیا میں نے جا کر دکان کھولی اور اس میں جھاڑو دیا اور جب مکینک دکان پر ائے تو میں کبوتروں کی چھت پر چلا گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کی دیکھ بھال کی اور ان کو دانہ پانی ڈال کر دوبارہ دکان پر جا کر بیٹھ گیا اج گرمی بھی کوشش زیادہ محسوس ہو رہی تھی ایک بجے میں نے دکان بند کی اور گھر ا کر منہ ہاتھ دھویا اور روٹی کھانے لگا روٹی کھا کر میں نے موبائل چارجنگ پر لگایا اور اپنے کمرے میں جا کر سو گیا ظہر کے وقت اٹھ کر میں نے منہ ہاتھ دھویا اور وضو کر کے نماز ظہر ادا کی اور پھر ٹی وی پر نیوز سننے لگا پھر عصر کے وقت وضو کر کے میں مسجد میں چلا گیا جہاں پر میں نے جماعت کے ساتھ نماز ادا کی اور پھر حافظ قران کی تقریب میں شامل ہو گیا تقریب میں امام صاحب نے حافظ کے بارے میں فضائل بتائے پھر اخر میں دعا خیر وہی اور ہم نے حافظ قران کے والد اور بچے کو مبارکباد دی اور پھر سب دوستوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس کے بعد میں کبوتروں کی چھت پر گیا جہاں پر میں نے کبوتروں کو جا کر تازہ پانی ڈالا اور دانے دیے پھر میں چھت پر ہی بیٹھا رہا

IMG20230730074818.jpg

IMG20230730074816.jpg

IMG20230730074103.jpg

IMG20230730074027.jpg

IMG20230730072230.jpg

IMG20230730071046.jpg
جہاں پر میرے دوست اگئے اور ان کو میں نے کبوتر دیکھائے اور پھر ان کے ساتھ گپ شپ کی مغرب کی نماز کے بعد میں گھر واپس ایا اور وضو کر کے نماز مغرب ادا کی رات کو میں کل کی ڈیری نہیں لکھ سکا تھا اس لیے اج صبح ہی اپنے دوستوں کے ساتھ کل کی ڈائری شیئر کر رہا ہوں

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  
Loading...

your post has been selected for booming vote
stay active and keep continue your quality of work

está rociando cultivos pero no es bueno para las frutas, el químico no es bueno para los cultivos para la salud