Thediarygame urducommunity @abdulrabkhan 12-10-2021

in hive-104522 •  3 years ago  (edited)

IMG20210930180234.jpg

اسلام و علیکم

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے نئے دن کا آغاز اللہ پاک اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے با برکت نام سے کیا جاتا ہے

صبح بخیر

صبح کا آغاز 5 بجے ہوا نماز فجر ادا کرنے کے لیے وضو کیا نماز فجر ادا کرنے کے لیے مسجد میں چلا گیا وہاں پر نماز فجر ادا کی

تلاوت قرآن پاک

نماز فجر ادا کرنے کے بعد تلاوت قرآن پاک کی دعائیں مانگی گئیں ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے والدین رشتے داروں عزیز واقارب اور دوستوں کے لیے دعائیں مانگی گئیں ان کی سلامتی کے لیے
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

IMG_20211011_201757.jpg

واک اینڈ ایکسرسائز ٹائم

IMG_20211011_202933.jpg

نماز فجر اور تلاوت قرآن پاک کے بعد میں گھر پہنچ گیا وہاں پر ٹراؤزر پہنا واک کے لئے باہر نکل پڑا ڈیرہ عبدالرب خان سے واک سٹارٹ کی تری خیل چوک سے ہوتا ہوا تری خیل قبرستان سے ہوتا ہوا تری خیل نہر اڈا پر پہنچ وہاں پر پٹرولنگ پولیس کے دوستوں کے ساتھ واک نہر کنارے واک شروع کی واک کرتے ہوئے دلیوالی اڈا پر پہنچ گیا وہاں سے ٹرن لیا تری خیل اڈا کی طرف نکل پڑا بھٹہ عطر خان سے ہوتا ہوا انعام اللہ خان نرسری سے ہوتا ہوا لفٹ سکیم تری خیل پر پہنچ گیا تری خیل لفٹ سکیم پر رننگ کی اس کے بعد مختلف ایکسرسائز شروع کیں سب سے پہلے سکائی جمپ لگائے اس کے بعد پش اپ لگائے اس کے بعد پیٹ کی مختلف ایکسرسائز کیں ایکسرسائز ختم کرنے کے بعد تھوڑی دیر ریسٹ کیا اس کے بعد ظہیر شاہ کے ہوٹل سے ملک شیک پیا بہت اچھا ملک شیک بناتے ہیں دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگائی ملک شیک پیا اس کے بعد میں نے اجازت لی گھر کی طرف نکل پڑا راستے میں بچوں کے ناشتے کے لیے انڈے اور فروٹ لیا گھر پہنچ گیا تھوڑی دیر پسینہ خشک ہوا نہایا کپڑے چینج کئے بچے تیار ہو رہے تھے تیار ہو گئے ناشتہ بن گیا بچوں کے ساتھ ناشتہ کیا بچے گاڑی کے انتظار میں بیٹھے تھے گاڑی نہیں آئی پھر ان کو سکول چھوڑنے چلا گیا وہاں پر پرنسپل مزمل شاہ سے ملاقات ہوئی ان سے گپ شپ لگائی پھر گھر مڑ آیا

ڈیوٹی کا وقت

میری آج ڈیوٹی تھی میں نے ہنڈا لیا گھر سے نکل پڑا ڈیوٹی کے لیے ہنڈا تری خیل پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پر کھڑا کیا گاڑی کے انتظار میں کھڑا ہو گیا گاڑی آ گئی اس پر سوار ہو گیا گاڑی نے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ چچالی پہنچ گیا گاڑی نے اتاری پوسٹ پر دوستوں سے اسلام و علیکم کا تبادلہ خیال ہوا لانگری نے پانی پلایا اس کے بعد میں فرش ہوا وردی پہنی ڈیوٹی سٹارٹ
دوران ڈیوٹی مختلف لوگوں کو چیک کیا گاڑیوں کو چیک کیا گیا مکمل طور چیک کیا ان کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی بلا نمبر موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند کر دیا گیا سردیوں کی رات ہے اندھیرا بہت زیادہ ہوتا ہے ٹریکٹر ٹرالی والوں کو ریفلکٹر لگائے گئے گدھا گاڑی لوڈرز کو ریفلکٹر لگائے گئے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا ان کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا اسلحہ و منشیات فروشوں کے لیے روڈ پر ناکہ بندی کی گئی مختلف لوگوں کی ہیلپ کی گئی عوام کی جان و مال کی حفاظت اور روڈ پر تیز رفتار گاڑیوں کو بند کیا بعض کو وارننگ دی گئی ٹریفک کی روانی رکھی عوام کی جان و مال کو سیکورٹی فراہم کی

فوٹو گرافی کا وقت

مجھے فوٹوگرافی بہت زیادہ پسند ہے اس لیے میں نے اپنے موبائل سے اچھے اچھے فوٹو کھینچے جو آپ سے شئیر کرتا ہوں

امید ہے آپ سب سٹیمنٹ کے دوستوں میری ڈائری اور فوٹوگرافی پسند آئے گی

اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین

Special Thanks

@yousafharoonkhan

@haseeb.asif.khan

Regard

@abdulrabkhan
IMG20211008095708.jpg

IMG20211008094010.jpg

IMG20211008094034.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Nice post and nice photography

Bht bht shukria g

بہت اعلیٰ درجے کی بنائی ھے پوسٹ آپ نے آج کی

بہت اچھی پوسٹ ہے ، بہت خوبصورت تصاویر ہیں۔

بہت اچھی ڈائیری لکھی ہے اور اچھی تصویریں بنائی ہیں