آج جمعہ کا دن ہے اور میرے پانچویں سیمسٹر کا آج آخری پیپر ہے۔ کیوں کہ پیپر قرآن ٹرانسلیشن کا ہے تو میں زیادہ ٹینشن میں نہیں ہوں کیوں کہ یہ بہت ہی آسان اور میرے پسندیدہ مضامین میں سے ایک ہے ۔
میں صبح سویرے اٹھا اور معمول کے مطابق غسل کیا۔ کیوں کہ دن جمعہ کا ہے تو میں نے سفید کپڑے پہنے ہیں ۔ فجر کی نماز کے بعد میں نے پیپر کا سامان تیار کیا اور ناشتا کرنے ہوسٹل کی قریبی کینٹین پے چلا گیا۔ وہاں میں نے انڈہ اور پراٹھا منگایا اور ساتھ چائے پی۔
پھر میں اب ہوسٹل سے بگ اٹھا کے اپنے ڈیپارٹمنٹ چلا گیا ہوں۔ وہاں میری توقع کے خلاف میرا ایک دوست بھی اتفاقاً بلکل میرے گیٹپ میں تھا۔ ہم ایک دوسرے کو دیکھ کے بہت خوش ہوئے کیوں کہ اتفاقاً ہماری ڈریسنگ میچ کر گئی ہے۔ ابھی پیپر کے اسٹارٹ ہونے میں کچھ وقت ہے سو ہم دوستوں نے شام کی پلاننگ شروع کر دی کہ آج باہر گھومنے جائیں گے۔
ڈیڑھ گھنٹہ پیپر دینے کے بعد ہم سارے دوست اپنے ہوسٹل جا رہے ہیں اور ہم نے راستے میں تصاویر بھی لیں ۔
ہوسٹل آ کے ہم نے میس سے بریانی کھائی کیوں کہ جمعہ
کو بریانی بناتے ہیں۔ خیر اب میں نے بریانی کھانا چھوڑ دیا ہے کیوں کہ مجھے الرجی ہو جاتی ہے۔
اسکے بعد میں نے وضّو کیا اور جمعہ پڑھنے یونیورسیٹی کی جامع مسجد چلا گیا۔ وہاں امام صاحب جائیداد کے مسائل بیان کر رھے تھے ۔ جمعہ پڑھ کے میں ہوسٹل واپس آ گیا اور سو گیا کیوں کے رات کو ہم نے باہر گھومنے جانا تھا۔
شام کو میرے دوست نے آ کہ مجھے جگایا۔ پھر میں نے کپڑے تبدیل کیے اور دوستوں کی کال کا انتظار کرنے لگا۔ پندرہ بیس منٹ بعد دوست نے کال کی کہ احمد اؤ چلیں ۔
اب ہم چاروں دوست جی ٹی روڈ لاہور پر چل کے تین کلومیٹر گئے ہم شالیمار کےنزدیک پہنچ جاتے اگر تھوڑی دور مزید چلتے۔ دوستوں نے smoke squard نامی کیفے پے بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ وہاں انہوں نے چکن برگر منگوائے۔ خیر سچی بات تو یہ ہے کہ مجھے برگر نہ ہی پسند تھے کبھی پہلے اور نہ ہی میںنے کبھی کھائے تھے ۔ دوستوں کی ضد سے میں نے بھی آرڈر کر دیا۔ آرڈر تھوڑا لیٹ تھا تو ہم نے گپیں لگانا شروع کر دیا۔ اب ہم ایک دوست سے اسکے اسکول کی پورانی کہانیاں سن رھے ھیں
آدھے گھنٹے بعد آرڈر آ گیا۔ میں نے جب وہ برگر کھایا تو نہ پوچھیے مجھے تو کافی مزیدار لگا۔ میں نے شکر کیا کہ چلو آج ایک اور فوڈ مجھے پسند آ گئی۔
وہاں سے ڈنر کرنے کے بعد ہم دوست اسنوکر کلب چلے گئے۔ ہم نے دو گھنٹے اسنوکر کھیلی اور بلکل ہمیں کھیلنا نہیں آتا تھا۔ کیوں کہ یہ ہمارا اسنوکر کھیلنے کا کوئی دوسرا تجربہ تھا۔ وہاں پر ہم دو گھنٹے بعد بل دینے کے بعد کلب سے باہر نکل اے
۔
اب ہمارا موڈ کچھ میٹھا کھانے کا بن گیا تو ہم چمن آئس کریم کھانے چلے گئے
۔ آئسکریم کھانے کے بعد اب ہم چاروں دوست چنگچی کی سواری کر کہ یونیورسیٹی واپس آ گئے۔ یہ دن میں نے بہت انجوائے کیا۔ کوئی رات گیارہ کے قریب میں ہوسٹل کمرے میں پہنچا ۔ میں نے وضو کیا اور عشاء کی نماز پڑھی اور کمرے میں آ کے سو گیا۔ اس رات مجھے بہت مزے کی نیند آئی کیوں کہ اگلے روز میں نے گھر انا تھا۔ ہوسٹل سے گھر انا ہم ہوسٹل لائٹس کے لیے کسی عید سے کم نہیں ہوتا۔
Curated by - @radjasalman
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Thank you
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
la fotografía de tus amigos te da una sensación agradable y pasaste un buen día con amigos, traduje tu texto para leer.
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
It was very good day . Thank you for your response
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit