درمیانی عمر کی وہ خواتین جن کا وزن زیادہ ہے لیکن ان کا دورانِ خون اور کولیسٹرول کی سطح متناسب ہے اور اس وجہ سے وہ اپنے آپ کو صحت مند تصور کرتی ہیں تو یہ اُن کی محض خوش فہمی ہے۔تحقیق کاروں نے گزشتہ تیس سالوں کے دوران کی جانے والی طویل المیعاد تحقیق میں 17-634 ایسے افراد کو شامل کیا جو فربہی کا شکار تھے۔ان میں سے کچھ افراد ایسے تھے جن کے دورانِ خون اور کولیسٹرول کی سطح اُن کے وزن کے حساب سے اگرچہ متناسب تھی لیکن دیگر افراد کی طرح ان افراد میں بھی اوسط عمر میں امراضِ قلب سے ہلاک ہو جانے کی امکانات کی شرح ایک ہی جیسی پائی گئی۔
بلند فشارِ خون اور خون میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ کا شمار امراض قلب کی شدید ترین وجوہات میں کیا جاتا ہے اور فربہ خواتین ان دونوں وجوہات کا زیادہ تر شکار ہوتی ہیں۔
لیکن Growing Body Science کے مطابق محض وزن میں اضافہ ہی ہارٹ اٹیک اور ذیابیطس کا محرک بننے کے لئے کافی ہے۔تحقیق میں ان عورتوں اور مردوں کو شامل کیا گیا کہ جن کی عمر میں تحقیق کے آغاز میں 40 سال کے آس پاس تھیں اور تحقیق کے آغاز کے وقت انہیں عارضہ قلب یا ذیابیطس کی کوئی شکایت نہیں تھی لیکن ان تمام افراد کے وزن ان کے قد کے مقابلے میں زیادہ تھے۔
تحقیق کاروں نے دورانِ تحقیق یہ بات واضح طور پر ریکارڈ کی کہ اس تحقیق میں حصہ لینے والے نصف سے زائد افراد تحقیق کے مکمل ہونے سے قبل ہی حرکتِ قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کر گئے اور ان میں سے بیشتر عمر بڑھنے کے ساتھ ذیابیطس کا بھی شکار ہو گئے اور اسپتالوں میں طویل عرصہ تک زیر علاج رہے۔حالانکہ یہ سارے افراد ذیابیطس اور عارضہ قلب میں مبتلا نہیں تھے لیکن اضافی وزن کی وجہ سے یہ کم عمر میں اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
لہٰذا ایسے تمام افراد جو ذیابیطس یا امراضِ قلب کا شکار نہیں ہیں لیکن حد سے زیادہ موٹے ہیں ان افراد کو اپنی زندگی کی خاطر اپنا وزن کم کرنے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ اضافی وزن نہ صرف آپ کو بے شمار امراض و پریشانیوں میں گرفتار ہونے کا سبب بنتا ہے بلکہ اس کے ہاتھوں آپ اپنی قیمتی زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔