نوجوان اور آج کے والدین۔۔والدین اور معاشرے کا کردار

in hive-104522 •  2 years ago 

اسلام علیکم تمام سٹیمٹ اور اردو کمیوہنٹی کے یوزر سٹیمٹ پر لکھنا اچھی معلومات کو پڑھنا اچھا لگتا ہے۔ میں تمام اردو کمیوہنٹی کا مشکور ہوں جنکی مدد سے میں پوسٹ لکھنے قابل ہوا ہوں۔

IMG_20230513_090147.jpg

مجھے خوشی ہے کہ میں اس کمیوہنٹی کا حصہ ہوں۔میری خواہش تو ہوتی ہے کہ میں روزانہ معلومات شئیر کروں۔مگر میں دفتری کام سے فرصت ملے تو۔ ملازم آدمی کی یہی مصروف لاہف سٹاہل ہوتا ہے۔

صبح گھر سے ناشتہ کرکے نکلنا اور شام کو واپس آنا ہوتا ہے۔

جسطرح آج ہم سب جانتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ دن بدن بے راروی کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ نوجوان نسل غلط کاموں میں ملوث ہورہی ہے۔ معاشرے میں نشہ کا رحجان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ لیکن نوجوان نسل کو بگاڑنے میں کس کا کردار اس پر ہمارے بہت ہی پیارے دوسر رضوان نے بہت زبردست روشنی ڈالی ہے وہ کہتا ہے کہ والدین اور خاندان کا ہر فرد اس میں ملوث ہے۔

جسطرح کہا جاتا ہے کہ

وقت کرتا یے پرورش برسوں

حادثہ ایک دم نہیں ہوتا۔

ایسا نہیں ہوتا، کہ ہمارا بیٹا بھائی بھتیجا وغیرہ باہر جاے اور اچانک رستے میں، گبیکا، چرس، ہیروئن، شراب، یا اسلحہ اسے مل جاے اور وہ کوئی جرم کردے۔

IMG_20230513_090153.jpg

حقیقت یہ ہے کہ یہ سب چیزیں آہستہ آہستہ ہمارےنوجوانوں کی زندگی میں شامل ہوتی ہیں اور ہم بےحسی یا،مجبوری کے عالم میں دیکھتے رہتے ہیں ۔
یہ سوچتے ہوے کہ کبھی تو،عقل آےگی.

اور یہ برے کام چھوڑ دے گا. پھر جن کی قسمت اچھی ہووہ سنبھل جاتے اور کچھ اپنی ناسمجھی سے بہت بڑا، نقصان کربیٹھتے۔

بطور معاشرے کا، ایک رکن ہم سب پر یہ ذمہ IMG_20230513_090155.jpg

عائد ہوتی ہے کہ جہاں بھی کسی بچے کو، غلط کاموں کی طرف جاتا، دیکھیں اسے روکنے کی کوشش کریں سمجھانے کی کوشش، کریں۔

چھوٹے بچوں کو گھر میں جھوٹ بولنے چوری کی عادت اپنانے اور لڑائی جھگڑا کرنے سے منع کریں۔ اگر، بچے آپس میں لڑ پڑیں تو کسی کی سائیڈ نہ لیں بلکہ انھیں سمجھا کر صلح کرادیں۔ جس کی غلطی ہو اسے کہیں کہ معذرت کرے۔

IMG_20230513_090157.jpg

گلی محلے میں اسلحہ اٹھا کر چلنے کے کلچر کو ختم کریں۔ بچوں کو یہ کہانیاں نہ سنائیں کہ فلاں کے دادا نے اتنے قتل کیے تھے بلکہ یہ بتائیں کہ فلاں گھر قتل کی دشمنی کی وجہ سے، تباہ ہوگیا ان کی زمینیں بک گئیں سکون برباد ہوگیا۔ تاکہ بچے احساس کریں کہ قتل بری چیز ھے۔

IMG_20230513_090155.jpg

آخر میں ایک عاجزانہ گزارش ۔ سب انسان آدم کی اولاد، ہیں اور آدم مٹی سے بنے تھے۔ اپنی قوم قبیلے کی عزت کرنا، اور کرانا اچھی بات ہے مگر دوسری قوموں قبیلوں کو کمتر سمجھنا ۔

IMG_20230513_090141.jpg

ایک دوسرے کے خلاف تعصب رکھنا نفرت رکھنا یہ بہت بری باتیں ہیں۔ سب کو برابر کے حقوق دیں۔ احترام کریں ۔ اسی میں آپکی عظمت ہوگی ۔
اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو

اپنے بچوں پر نظر رکھیں انھیں خطرناک چیزوں سے دور رکھیں۔ تصویر میں چند چیزیں موجود ہیں جو ہم وقتافوقتا بچوں کی تلاشی کے دوران برامد کرتے ہیں۔ اور انھیں منع کرتے ہیں ۔ جب والدین بھی ہمارا ساتھ دءں گے تو ان شاءاللہ بچے ان چیزوں سے محفوظ رہیں گے۔ ۔

ان خیالات کو پڑھ کر ہمیں سمجھ جانا چاہیے کہ خاندان والدین کا کردار سب سے اہم ہے۔

اللہ ہمیں اولاد کی بہتر تربیت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

والدین کو اس سلسلے میں اپنے بچوں کا خیال رکھنا چاہیے، پہلی ذمہ داری والدین کی ہے۔ آپ نے اس پوسٹ میں اچھے الفاظ لکھے ہیں۔

شکریہ آپ کو یہ پوسٹ میرے خیالات اچھے لگے۔بچون کی تربیت ضروری عمل فریضہ ہے۔