######السلام علیکم
. أج میں أپ کو میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں بتاؤں گا. کیونکہ اسلامی مہینے کا یہ تیسرا مہینہ شروع ہو چکا ہے. حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کا یہ مہینہ ہے. ہم مسلمان اپنے اخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کا دن بڑے ذوق و شوق سے مناتے ہیں. ہر طرف خوشی ہی خوشی ہوتی ہے
Assalamu Alaikum, I will tell you about Milad Mustafa (peace be upon him). because this third month of the Islamic month has started. The day of the birth of Allah, peace and blessings of Allah be upon him, is celebrated with great enthusiasm and happiness everywhere.
ابھی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے کچھ دن باقی ہیں .تو ہم مسلمانوں نے اپنے گھروں اور گلیوں بازاروں کو سجانا شروع کر دیا ہے. اب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
There are still a few days left of Milad Mustafa, so we Muslims have started decorating our houses and streets and markets, now you can see in the picture below.
کہ ہم مسلمان یہ دن کتنی شوق سے مناتے ہیں .کہ پہلے ہی سے گلیوں بازاروں اور محلوں کو سجانا شروع کر دیا ہے اور ہر دکان پہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے. اور روشنیوں کا انتظام بھی لوگ کر رہے
How eagerly we Muslims celebrate this
day that the streets, markets and neighborhoods have already started to be decorated and the flag of Milad Mustafa (peace and blessings of Allah be upon him) has been hoisted on every shop and people are also arranging the lights.
دکانوں کے اوپر بتیاں لگا رہے ہیں. محلوں میں روشنی لگا رہے ہیں. یعنی ہر جگہ روشنی ہی روشنی ہوتی ہے ۔یہ ہمارے لیے بہت خاص دن ہوتا ہے۔ ہم رات کو گھروں سے باہر نکل جاتے ہیں۔ اور اس خاص دن کو بڑے ذوق و شوق سے مناتے ہیں۔ اور جگہ جگہ لوگ پانی تقسیم کر رہے ہوتے ہیں ۔خیرات تقسیم کر رھے ھوتے ھیں ۔
Lights are being installed on top of the shops, lights are being installed in the neighborhoods, that means there is light everywhere, it is a very special day for us, we go out of our homes at night and celebrate this special day with great enthusiasm. And in some places people are distributing water and giving alms
یہ محفل رات کے پچھلے پہر جا کر ختم ہو جاتی ہے اس میلاد کو منانے کے لیے ایک جگہ کو منتخب کرتے ہیں وہاں پہ سب لوگ جمع ہوتے ہیں صاف ستھرے کپڑے پہن کر اور ہاتھوں میں ملاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جھنڈا لے کر پہنچ جاتےھیں۔
This party ends at the last hour of the night. A place is chosen to celebrate this Milad. All the people gather there wearing clean clothes and holding the flag of Milad Mustafa (peace be upon him). They reach
اہستہ اہستہ اپنے وقت پر سب لوگ جمع ہو جاتے ہیں وہاں پہ بہت زیادہ تعداد میں گاڑیاں بھی ا جاتی ہیں اور موٹر سائیکل بھی بہت زیادہ تعداد میں جمع ہو جاتے ہیں مرد جوان بوڑھے اور بچے سب اسی محفل میں شرکت کرتے ہیں ہر ادمی کے چہرے خوشی سے کھل رہے ہوتے ہیں
Slowly, everyone gathers at the right time, there are a large number of vehicles and motorcycles also gather in a large number, men, young, old and children all participate in this event. They are blooming happily.
پھر اپنے وقت پہ جلوس رواں دواں ہوتا ہے ۔گاڑیوں پہ سپیکر رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ لوگ بہت ہی پرجوش ہوتے ہیں۔ نعروں کی صدائیں بلند ہوتی ہیں۔ ہر طرف نیا جذبہ ہوتا ہے ۔پورے علاقے میں نعرے ہی نعرے لگتے ہیں۔ بہت ہی روح پرور منظر ہوتے ہیں۔
Then the procession takes place on time. Speakers are placed on the vehicles. People are very excited. Chants are raised. There is a new spirit everywhere. Slogans are chanted throughout the region. There are very soulful scenes.
پھر ایک چوک میں جا کر جلوس رکتا ہے .اس چوک میں اسلام کے بارے میں بھی خطاب کیا جاتا ہے .أقا پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے۔ اس کے بعد دعائے خیر ہوتی ہے۔
Then the procession stops in a square. Islam is also addressed in this square. The life of the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) is also told. After that there is a good prayer.
اس جگہ پہ پانی پلانے والے لوگ کھڑے ہوتے ہیں۔ جو لوگ جلوس میں شرکت کیے ہوتے ہیں۔ وہ لوگ ان لوگوں کو پانی پلاتے ہیں۔ اور ان کا بھرپور استقبال بھی کرتے ہیں ۔پھر جلوس أگے کو چل پڑتا ہے ۔سب لوگ نعرے لگاتے ہوئے اگلے چوک کی طرف رواں دواں ہو جاتے ہیں۔
Watering people stand at this place. Those who participated in the procession. Those people give water to these people. And they also give them a warm welcome. Then the procession starts moving forward. Everyone shouts slogans and moves towards the next square.
پھر اگلے چوک پر بھرپور جلوس کا استقبال کیا جاتا ہے. وہاں پہ بھی تھوڑا خطاب کیا جاتا ہے۔ وہاں پہ بھی لنگر کا انتظام ہوتا ہے۔ ہر طرف جھنڈے ہی جھنڈے لہرائے جاتے ہیں۔ ہر طرف اپ کو جھنڈے ہی جھنڈے نظر أئیں گے ۔ایک نیا ولولہ ہوگا۔ اور عوام پرجوش ہوگی ۔پھر وہاں پہ دعاۓ خیر بھی ہوتی ہے۔
Then a full procession is welcomed at the next square. There is also a little address. Anchorage is also arranged there. Flags are flying everywhere. You will see flags everywhere. There will be a new love. And the people will be excited. Then there are good prayers.
اس کے بعد جلوس پھر اگلے مراحل میں منتقل کیا جاتا ہے۔ پھر اسی طرح سلسلہ چلتا جاتا ہے ۔اور لوگ لطف اندوز ہوتے رہتے ہیں۔ پھر اختتام پذیر والی جگہ پر پہنچ کر جلوس اختتام کو پہنچتا ہے ۔یعنی ختم ہو جاتا ہے ۔وہاں پہ بھی وسیع لنگر کا اہتمام کیا ہوتا ہے۔ لوگ لنگر کھاتے ہیں۔ اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگتے ہیں۔
After this the procession is then moved to the next steps. Then the series goes on like this, and people continue to enjoy. Then, reaching the final place, the procession comes to an end. That is, it ends. People eat langar. And they pray before Allah.
پاکستان کی سلامتی کے لیے بھی دعا کی جاتی ہے. سب لوگ اس دعا میں شرکت کرتے ہیں .پھر اس کے بعد اختتام ہوتا ہے. پھر سب لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس چل پڑتے ہیں .امید ہے أپ سب لوگوں کو میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محفل اور یوم ولادت کا دن ،جو جس طریقے سے ہم مناتے ہیں ۔أپ سب کو پسند أیا ہوگا۔
Prayers are also offered for the security of Pakistan. Everyone participates in this dua. Then it ends. Then everyone goes back to their homes. I hope you all enjoyed the celebration of Milad Mustafa (peace be upon him) and the day of his birth, which is the way we celebrate it.
باقی انشاءاللہ کچھ دن بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کا دن قریب ہے۔ میں اس دن کی ساری تفصیل سے اپ کو أگاہ کروں گا۔ میں خود اس جلوس میں شرکت کروں گا ۔اور ساری تفصیل أپ کو دیتا رہوں گا۔ اللہ پاک اپنے محبوب کے صدقے ہم سب کی حفاظت فرمائے۔( أمین ثم أمین)۔
After a few days, Inshallah, the birthday of Hazrat Muhammad (peace and blessings of Allah be upon him) is near. I will let you know all the details of that day. I myself will participate in this procession and will keep giving you all the details. May Allah protect us all with the charity of his beloved.(Ameen ).