بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم کیسے ہیں آپ لوگ۔ امید ہے کہ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے،میں صبح سویرے اٹھا آج ہم لوگوں کو اسلام آباد جانا تھا۔اسلام آباد ہماری سٹی سے صرف 500 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اسلام آباد میں ہمیں کچھ کام تھا۔ہم صبح چھ بجے یہاں سے نکلے اور دن دس بجے اسلام آباد پہنچے ۔اسلام آباد میں اپنا کام ختم کرنے کے بعد ہم نے دن کا کھانا کھایا۔کھانا کھانے کے دوران ہمیں ڈرائیور نے بتایا کہ یہاں پاس میں ایک خوبصورت مقام ہے۔جو کہ ہمارے راستے میں آتا ہے۔تو کیوں نہ ہم جاتے وقت وہاں سے ہو کر چلیں ۔میں ویسے بھی ایسے مقامات دیکھنے کا شوقین ہوں۔تو میں نے ان سے کہا کہ ضرور ہم ضرور چلیں گے
پھر ہم نے اسلام آباد کو خیر آباد کہا۔اور اس جگہ کو دیکھنے کے لیے نکلے۔کچھ دور سفر کرنے کے بعد ہم اس مقام پر پہنچے ہم نے گاڑی کو پارک کیا۔کچھ دور چلنے کے بعد وہ مقام آیا۔یہ ایک بہت ہی دلکش نظارہ تھا ۔یہاں بہت سارے لوگ پہلے سے ہی موجود تھے۔جو کہ قدرت کے اس خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
ہم لوگوں نے یہاں کچھ دیر وقت گزارا۔میں نے کئی مقامات پر تصویریں کھینچی۔اور ہم لوگ بیٹھ کر باتیں کرنے لگے۔وہاں بیٹھ کر وقت کب گزر گیا پتا ہی نہیں چلا۔ میں نے وہاں موجود ٹھنڈے پانی سے اپنا منہ دھویا اور پھر کچھ تصویریں کھینچنے کے بعد۔ہم لوگوں نے اس مقام کو خیر آباد کہا۔اور گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔یہ ایک بہت خوبصورت جگہ ہے۔آپ لوگ جب بھی اسلام آباد جائیں تو یہاں ضرور جائیں۔تاکہ آپ لوگ دیکھ سکیں۔اللہ نے ہمیں کتنی خوبصورت زمین سے نوازا ہے۔