*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه
ڈھیروں دعاوں کے ساتھ سب کو نئی صبح مبارک ہو!
" دل دو چیزوں سے روشن اور آب دار ہوتا ہے:
استغفار اور ذکرِ الہٰی ۔ ۔ ۔ "
اور دو ہی چیزوں سے زنگ آلود ہوتا ہے:
غفلت اور گناہ ۔ ۔ ۔ "
عبادت، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہیں ہے
سجدے، قیام ، رکوع اور تسبیح بندگی کی علامت ہیں ۔ ۔ ۔
مگر عبادت کی کئی رنگ اور بھی ہیں !
وہ جو اللہ کی مخلوق کے لئے آسانیاں تلاش کرتا ہے ۔
وہ جواللہ کے بندوں کے لئے دل میں بٌغض اور حسد نہیں رکھتا ہے۔
وہ جو اُس کے بندوں کا بٌرا نہیں چاہتا ۔
وہ جو چٌھپ کر کسی پر احسان کرتا ہے اور بھٌول جاتا ہے ۔
وہ بھی عبد ہے ۔ اُس کی عبادات کا بھی اپنا ایک درجہ ہے ۔
اللہ پاک ہم سب کو توفیق عطا فرماۓ۔
*آمیـــن ثـم آمیــن یاربـــُ العالمیــــــن
آج کی صبح
جب میں صبح سویرے اٹھی تو آسمان پر ہر طرف بادل چھائے ہوئے تھے. موسم بہت خوشگوار تھا. کافی عرصے سے بارش نہیں ہوئی تھی جس کی وجہ سے بہت سی بیماریاں پھیلنے لگی تھی جیسے نزلہ زکام اور بخار وغیرہ. بادل دیکھ کر کسان بہت پریشان تھے کیونکہ فصلیں بالکل تیار ہیں اور اب زرا سی بارش بھی بہت نقصان کرے گی لیکن اللہ کے اپنے کام اور اپنے نظام.
سیکنڈ ٹائم
بارش ہونے والی تھی ہم لوگوں نے جانوروں کو کمرے میں باندھا اور خود بھی کمروں میں آگے اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ جو کسان بارش سے ڈرے ہوئے تھے کہ فصل خراب ہو گی اللہ نے بڑی آزمائش میں ڈال دیا. دوپہر ٹائم بہت بارش ہوئی اور ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی
جس چیز پر پھل لگے تھے سارے گر گئے. گندم کی فصلیں عین جوبن پر تھیں وہ ژالہ باری لگنے سے گر گئیں.
جو فصلیں کل تک ہوا سے جھول رہی تھیں
وہ فصلیں آج بالکل زمین پر بےجان سی پڑی ہیں.
اللہ آگے کی خیر کرے ابھی ڈیڑھ مہینہ رہتا ہے. میں نے صحن کی تصویریں لی ژالہ باری سے ایسے لگ رہا تھا جیسے پورے صحن میں کسی نے سفید چادر بچھا دی ہو.
سب لوگ اللہ سے رحم کی بھیک مانگ رہے تھے.کچھ دیر بعد بارش رک گئی لیکن ایک بار پھر سردی لے آئی.
لوگوں نے پھر موٹے کپڑے ڈالنا شروع کر دیے. میں نے شام کا کھانا کھایا اور جلدی سے بستر میں آگئی کیونکہ مجھے تو سردی لگی ہوئی تھی. اب آپ لوگوں کیلئے اچھی پوسٹ لکھی. امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی اور اس کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا انشاءاللہ نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھئے گا
اللہ حافظ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
مجھے گندم کی فصل بہت پسند تھی، واہ اچھا بارش کا منظر، میں بہت لطف اندوز ہو رہی ہوں، کیا کسان خاتون ہیں
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
Acha mashallah g
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit