دھند کی چھٹی،باغیچے کی دیکھ بھال 23 نومبر 2023

in hive-104522 •  last year 

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اُس ذات کے نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے دیکھتی آنکھوں سنتے کانوں آپ کو عائشہ کا سلام پہنچے. آج صبح آنکھ کھلی تو نماز کے ارادے سے اٹھی . اپنے کمرے کادروازه کھولا. اف الله باہر دیکھا تو دهند کا راج تھا اور بہت زیاده سردی تھی.
IMG_20231124_102926.JPG
میں نے جلدی سے وضو کیا. پھر کمرے میں آ کر نماز ادا کی. اسکے بعد حسب معمول قرآن پاک کی تلاوت کی. پھر اپنے اور اپنے ملک کےکے لیے دعا کی. پھر معمول سے تھوڑا ہٹ کر موبائل کا ڈیٹا آن کیاتو کیا دیکھتی ہوں کہ سموگ کی وجہ سے سکول دودن بند رکھنے کا حکم جاری ہوچکا تھا. دل میں چھٹیوں کی تھوڑی سی خوشی ہوئی.
IMG_20231124_103618.JPG
چھٹیوں کے لیےمنصوبہ بندى کرنےلگی کے چھٹیوں میں کیا کرنا چاہیے. ابھی یہی سوچ رہی تھی کے امی نےبولا ڈالا کے ناشتہ کر لو ناشتہ تیار ہے. اپنے بستر سے اٹھی کچن میں چلی گئی.وہاں اپنی فیملی کے ساتھ مل کرناشتہ کیا.کچن سے باہر آئی تو ابھی تک دهندتھی.
IMG_20231124_102907.JPG
اپنے باغیچے کا چکر لگایا تو پودوں پر شبنم کے قطرے برف کی طرح جمے ہوئے تھے. اور پودےبھی تھوڑےمرجھاے ہوئے تھے۔مجھےدیکھ کر تھوڑی پریشانی ہوئی.
ان پر پانی چھڑکا تو پودے فریش نظر آنے لگے.
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ اس دھند سے نجات عطا فرمائے اور رحمت کی بارش عطا فرمائے
آمین

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Bhot pyry phol hn

Thank you

Awesome