بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے با برکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
آج میں آپ لوگوں سے چکن بنانے کا طریقہ شئر کرتی ہوں. جو میں نے جیل کے بھائی کے لئے بنایا ہے. ہر منگل کو ان سے ملاقات کے لیے جاتے ہیں اور مختلف چیزیں بنا کر بھیجتے ہیں. پچھلی ملاقات پر مچھلی کا سالن بنایا تھا اس بار انہوں نے چکن کہا ہے. سب سے پہلے میں نے گوشت کو چھوٹے حصوں میں کاٹا اور پھر کھلے پانی سے دھویا. اب پیاز کاٹ کر کڑاہی میں ڈالے ساتھ گھی ڈال دیا.
پیاز کو اچھی طرح سرخ کیا اور بار بار چمچہ ہلاتی رہی.
ادھر ٹماٹر کو ہلکی آنچ پر تھوڑا گرم کیا تاکہ ان کا چھلکا اتار جائے ٹماٹر کو مسل دیا اور ادھر پیاز میں دھنیا،سبز مرچ ٹماٹر اور حسبِ ضرورت چیزیں ڈال دی
. ہلکی آنچ پر مصالحہ تیار کیا. جب گھی نکل آیا تو اس میں چکن گوشت ڈال دیا. گوشت کو مصالحے میں اچھی طرح بھونا تاکہ گوشت کی اپنی بو ختم ہو جائے
. اس کے بعد تھوڑا سا پانی لگا لیا تاکہ گوشت کا زائقہ پک
جائے پھر اوپر ڈھکن دے دیا
اور ہلکی آنچ پر رکھ دیا اب ڈھکن کھول تو چکن تیار تھا
اتنے میں بھابھی نے آٹا گوندھا اور روٹیاں بنائی میں نے دسترخوان لگایا اور سب نے مل کر کھایا. امید ہے آج کی میری پوسٹ اچھی لگے گی اچھی لگے تو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا
اللہ حافظ
بہت خوب۔۔ دیکھ کر ہی مزا آگیا 😍
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit
شکریہ... آپ نے پسند کی
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit