the diary game Beautiful day story 4 march 2023

in hive-104522 •  2 years ago 

بسم اللہ الرحمن الرحیم
شروع اللہ کے با برکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے
آج کی صبح
میں صبح سویرے اٹھی وضو کیا نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی. ناشتے کے لئے کچن میں آ گئی بھابھی نے پراٹھا بنا کر دیا .میں نے ناشتہ کیا اور پھر کمرے میں آگئی. کمرے کی صفائی کی پھر دوسرے کمروں کو صاف کیا. پھر صحن کی صفائی کی. آج بھائی کے مہمان آ رہے تھے کھانے پینے کا انتظام کرنا تھا. بھابھی نے کچن سنبھال لیا. بھائی بازار سے ضرورت کا سامان لے کر آیا تو بھابھی نے چاول بنانا شروع کر دیے.
IMG-20230306-WA0024.jpg
سب سے پہلے پیاز کاٹے پیاز کو تیل میں ڈال کر بھون دیا پھر مصالحہ جات ڈالے ساتھ سبز مرچ اور ٹماٹر مصالحہ اچھی طرح بنایا. اور میں نے دو کلو چاول صاف کیے پھر کھلے پانی سے دھوئے اور ان کو بھگو دیا. جب مصالحہ بن گیا تو بھابھی نے پانی ڈالا چار کلو اور جب پانی گرم ہوا تو اس میں چاول ڈال دیے. پانی جب خشک ہوا اور تھوڑا رہ گیا تو آگ ہلکی کر دی اور ڈھانپ کر رکھ دیے اوپر توا دے دیا. اب چاول تیار تھے. میں نے دہی تو پھینٹا اور پانچ سبز مرچ ،تھوڑا سا پودینہ اور تھوڑا سا سبز دھنیا گرینڈ کیا. اور پھر اس میں دہی ڈال دی اور ایک بڑا پیالہ چٹنی کا بنا دیا.
IMG-20230306-WA0027.jpg
IMG-20230306-WA0028.jpg

اتنے میں بھابھی نے پکوڑے بنائے اور ہاٹ پاٹ کے ڈبے میں رکھ دیے. میں نے سلاد کاٹا اور امی نے آٹا گوندھا اور روٹیاں بنائی. اب سب چیزیں تیار تھی.
IMG-20230306-WA0026.jpg
IMG-20230306-WA0026.jpg

اتنے میں مہمان آگئے مردوں کو باہر بیٹھایا اور عورتوں کو کمرے میں لے آئے. میں نے ایک کمرے میں دسترخوان لگایا.اور برتن گلاس،چمچہ، اور پلیٹیں وغیرہ سیٹ کی. اب ان کو کھانے پر بلایا کہ کھانا لگ گیا ہے کھا لیں. باہر مردوں میں کھانا بھیجا اور گھر میں خواتین نے کھانا کھایا.کھانا کھانے کے بعد ان کے لئے چائے بنائی اور ہو کچھ دیر بیٹھے رہے پھر انہوں نے کہیں جانا تھا انہوں نے اجازت لی اور پھر شام چار بجے چلے گئے
سیکنڈ ٹائم
سیکنڈ ٹائم بچے ٹیوشن پڑھنے آگئے ان کو پڑھایا اور مغرب کی اذان کے وقت ان کو چھٹی دی. میں نے نماز پڑھی اور شام کا کھانا بنانے کے لیے کچن میں آ گئی. شام کے کھانے میں آلو گوشت بنایا. آج بھائی نے شام 8بجے واپس جاب پر جانا تھا. سب کے دل اداس تھے لیکن ڈیوٹی بھی ضروری ہے. کمائیں گے نہیں تو کھائیں گے کہاں سے. بھائی کو 8بجے دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا اور پھر اپنے کمرے میں آ گئی اب آپ لوگوں کیلئے اچھی سی پوسٹ لکھ رہی ہوں امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئے گی اور اس کو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا انشاءاللہ نئی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گی دعاؤں میں یاد رکھئے گا
اللہ حافظ

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

comida deliciosa, la comida de mar es mi favorita, gracias bebé por esto