the diary game sports day story 14 Feb 2023

in hive-104522 •  2 years ago 

بسم اللہ الرحمن الرحیم شروع اللہ کے با برکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے.
آج کی صبح
میں صبح 6بجے اٹھی دانت برش کیے وضو کیا نماز پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی. میں نے ناشتہ کیا سکول کے لئے تیار ہوئی. آج مجھے بھائی نے سکول ڈراپ کرنا تھا میں نے بھائی کو کہا کہ سکول چھوڑ آؤ. راستے میں ان کو سوئٹ شاپ پر روکنے کو کہا کیوں کہ مجھے لنچ کے لئے کچھ لینا تھا. بھائی نے مجھے سامان لے کے دیا اور ہم لوگ 20 منٹ میں پہنچ گئے. میں سکول داخل ہوئی تو سکول بہت خوبصورت طریقے سے سجا ہوا تھا. جو دل اور آنکھوں کو بہت اچھا لگ رہا تھا. آپ کو بتاتی چلوں کہ آج سکول میں سپورٹس ڈے تھا.
IMG_20230215_154242.JPG
سکول کے بچوں کے چار گروپس بنائے گئے ہر گروپس کو اپنا نام اور اپنا رنگ دیا گیا. آج بہت مزہ آنے والا تھا بچے بھی بہت خوش تھے. میں نے چادر اتاری سامان رکھا اور باہر گراؤنڈ میں آ گئی جہاں ساری ٹیچرز اور بچے موجود تھے. بچے بہت انجوائے کر رہے تھے. سب ٹیچرز کی ڈیوٹیز لگائی گئی کہ اپنے اپنے گروپس میں رہیں اور چھوٹے بچوں کو گروپس سے باہر نہ آنے دیں.ہمارے گروپس کا رنگ پیلا تھا ہر ٹیچر اور ہر بچے کی کوشش تھی کہ ان کا گروپ جیتے.سب گروپس والوں نے اپنے اپنے گروپس کے نعرے لکھے ہوئے تھے.کھیلوں میں سب کھیلیں شامل تھی مثلاً ریس،بوری ریس،رسی پھلانگ،رسہ کشی وغیرہ.
اب سارے بچے ،ٹیچرز اور گیسٹ آچکے تھے سٹیج پر میڈیم اور سر بھی آچکے تھے اب کھیلیں شروع ہونے والی تھی ایک ٹیچر نے مائک سنبھالا اور لاؤڈ سپیکر بھی ترانوں کے لئے لائے گئے. سب سے پہلے 5 بچوں نے جھنڈے اٹھائے
IMG_20230215_154223.JPG
IMG_20230215_154207.JPG

ایک بچے نے پاکستان کا اور پچھلے چار بچوں نے اپنے اپنے گروپس کے رنگ کے جھنڈے اٹھائے اور پورے گراؤنڈ میں تین چکر لگائے. اس کا مطلب تھا اب پروگرام شروع ہونے والا ہےپھر بچوں نے ایک گروپ بنایا اور سر سے اجازت نامے پر دستخط کرائے کہ باقاعدہ پروگرام شروع کیا جائے.
IMG_20230215_154145.JPG
سر نے اجازت دے دی. اب پروگرام شروع ہو چکا تھا اور نرسری کلاس سے گیم شروع کی گئی نرسری پھر پریپ اسی طرح کھیلیں کھیلی کا رہی تھی اور مقابلہ سخت ہو رہا تھا
IMG_20230215_154552.JPG
IMG_20230215_154601.JPG
IMG_20230215_154543.JPG

جو گروپ گیم جیت جاتا وہ کافی خوشی مناتا اور ہوٹنگ کرتا تھا اسی طرح گیم چلتی رہی اور پاکستانی ترانے بھی لگتے رہے. جب کلاس آٹھویں میدان میں آئی تو ہمارے گروپ کا بچہ پہلی پوزیشن پر آیا لیکن دوسرے گروپ نے کہا کے نہیں ہمارا بچہ فرسٹ آیا ہے تھوڑی بہت منہ ماڑی ہوئی لیکن حج صاحبان نے انصاف کیا اور ہمارے بچے کو فرسٹ قرار دیاپھر اسی طرح کام چلتا رہا اور بارویں کلاس کی گیم ہوئی جو رسہ کشی تھی
IMG_20230215_154145.JPG
دو بجے پروگرام ختم ہوا اور لنچ کا ٹائم دیا گیا لنچ کے بعد رزلٹ اناؤنس کرنا تھا حج صاحبان نے. میں اور میری سات دوست کمرے میں آئے لنچ اٹھایا اور لان میں بیٹھ کے کرنے لگی ہم نے بہت سی تصویریں بھی لی.
IMG_20230215_192932.JPG
IMG_20230215_192741.JPG

بہت انجوائے کیا اور ساتھ گپ شپ بھی کی. لنچ کے بعد تقریباً تین بجے پھر گراؤنڈ میں بلایا گیا اور پھر رزلٹ اناؤنس کیا گیا اس میں ہمارے گروپس کی فرسٹ پوزیشن آئی یہ ساری محنت بچوں کی تھی بچے بہت خوش تھے اب شام کے چار بجے میں سے بیس منٹ رہتے تھے گانے لگائے گئے بچوں نے ڈانس کیے اور سب خوش تھے ہر کسی کے چہرے پر مسکراہٹ تھی آخر میں سر نے تقریر کی اور بچوں کی کارکردگی پر مبارک بعد دی. شام کے چار بجے چھٹی ہوئی گاڑی آچکی تھی ہم سوار ہوئے اور گھر کی طرف گاڑی چل پڑی. یہ میری زندگی میں خوبصورت دن تھا جس کی یادیں ذہین میں نقش ہو گئیں. گھر پہنچی تو بہت تھک چکی تھی. چائے پی
IMG-20230214-WA0022.jpg
اور اب نیند آرہی ہے سونا چاہتی ہوں امید ہے آپ لوگوں کو میری پوسٹ اچھی لگے گی اچھی لگے تو لائیک اور کمنٹس ضرور کیجئیے گا
اللہ حافظ. اب دن کے 2 ہو چکے تھے

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

ap nay bhut pyri post lakhi hai, aur sports gala ka review bhe bhut acha lakha, ap astra work jari rakhoo
best of luck hmm

Thank you so much sir

Welcome respected..thank so much..

en esta publicación, los niños practican deportes y los deportes son buenos para el crecimiento del cuerpo, la escuela debe organizar estas funciones

Thank you

bebé cometa