میری سب بہنوں کا اسلام علیکم میں امید کرتی ہوں کہ میری سب بہنیں ٹھیک ٹھاک ہو گی اور اچھے روزے گزر رہے ہونگے اور امید ہے کہ عید کی تیاریاں بھی مکمل کر لی ہوگی الحمدللہ میں بھی عید کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں آج میری آنکھ کھلی تو اس وقت میں نے اٹھ کر وضو کیا اور نماز سے تہجد ادا کرنے لگی پھر میں کچن میں گئی اور سحری تیار کرنے کی تیاری کرنے لگے جب سحری تیار ہوئی تو میں کمرے میں آئی اور گھر والوں اور بچوں کو سحری کے لئے اٹھایا جب سب گھر والوں نے سحری کرلی تو پھر میں نے برتن سمیٹ کر رکھے پھر کمرے میں آ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگی بچے بھی قرآن پاک کی تلاوت کر کے فجر کی نماز ادا کرکے سو گئے اور پھر میں نے فجر کی نماز ادا کی اور آرام کرنے کے لیے بستر پر لیٹ گئی پھر چھ بجے اٹھ کر میں گھر کے کاموں میں مصروف ہوگئی پہلے میں نے واشنگ مشین چلا کر بچوں کے کپڑے اور گھر والوں کے کپڑوں کو دھویا اور پھر میں نے جھاڑو لے کر سارے گھر کی صفائی کی اور اس کے بعد برتنوں کو دھویا اس وقت تک بچے بھی سو کر اٹھ گئے تھے پھر میں نے افطاری کے لئے آٹا گوندھ کر فریج میں رکھ دیا پھر بچے کمپیوٹر آن کر کے کمرے میں یوٹیوب پر پروگرام دیکھنے لگے اور پھر میں آرام کرنے کے لئے سو گئی
پھر اٹھ کر میں نے ظہر کی نماز ادا کی اور قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگی پھر میں نے اپنی بیٹیوں کے ہاتھوں پر مہندی لگانے لگی جو کہ میں نے مختلف ڈیزائن مہندی کے بنائے اور پھر میں نے خود بھی میں بھی ہاتھ پر لگائی عید کے لیے پھر عصر کی اذان کے بعد میں نے افطاری کے لئے سالن تیار کیا آج میں نے سالن میں مونگ کی دال بنائی تھی پھر میں نے تربوز اور فروٹ کاٹ کر افطاری کی تیاری شروع کر دی پھر الحمد اللہ ماہ رمضان کا آخری روزہ افطار کیا یہ تھی میری رمضان المبارک کی آخری ڈائری
tattoo
wow hermoso diseño de manos que hiciste wow
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit