today my artical is Words of knowledge and action by @Emaan786 date 12-11-2021

in hive-104522 •  3 years ago 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرا آج کا عنوان ہے علم و عمل کی باتیں

کائنات کی تمام مخلوقات اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر شے پر اسی کی حکومت قدرت ہے وہ ہر شے کا خوب علم رکھتا ہے اور اللہ ہمارے اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے

انفاق کا وسیع تصور یہ ہے کہ صرف مال دولت نہیں بلکہ ہر شے جس پر اللہ نے ہمیں دنیا میں عارضی اختیار عطا فرمایا ہے مثلاً جسمانی صلاحیتیں حکومت و اقتدار مال اولاد اور دیگر وسائل کو اللہ کی راہ میں اس کی رضا کے مطابق خرچ کیا جائے

IMG_20211112_103516.jpg

حق بات سن کر بھی جو لوگ علم کی مہلت سے فائدہ اٹھا کر اپنے عمل کی اصلاح نہیں کرتے تو اللہ ان کے دل سخت کر دیتا ہے اور ایسے لوگ فاسق رہتے ہیں ہمیں قرآن کریم سے مضبوط تعلق قائم کر کے ایمان کی آبیاری کرتے ہوئے اس کے تقاضوں پر آگے بڑھ کر عمل کرنا چاہیے

اگر انسان محسوس کرے کہ وہ ایمان اور نیک عمل میں پیچھے رہ گیا ہے تو وہ بھی مایوسی کی کوئی بات نہیں جو اللہ بارش برسا کر مردہ زمین کو زندہ باد کرسکتا ہے وہ ہمارے دلوں کی زمین کو ایمان کے نور سے سراب اور نیک عمل کی توفیق عطا فرما سکتا ہے

IMG_20211112_101657.jpg

تمام رسولوں کو زمین پر بھیجنے اور ان کے ساتھ کتابوں کو نازل کرنے کا اصل مقصد یہی تھا کہ لوگ عدل انصاف کے نظام کو قائم کریں یہ اسی صورت ممکن ہے ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے نظام عدل کے قیام کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں صرف کریں اور اللہ کی عطا کردہ کتاب اور شریعت کے نفاذ کی بھرپور کوشش کریں

سب سے اعلی نعت جس کے لیے بھرپور جدّوجہد اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے وہ اللہ کی طرف سے مغفرت اور جنت کا حصول ہے جو اللہ کا خاص فضل ہے اور جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے

اکثر انسان اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں ایسی دلچسپیوں میں مشغول ہو جاتی ہیں جو انہیں ایمان کے تقاضوں کی ادائیگی سے غافل کر دیتی ہے مثلا بچپن میں کھیل کود جوانی میں دوسروں سے آگے بڑھ جانے کا فخر اور بڑھاپے میں جمع کئے ہوئے مال اور اولاد میں کثرت کی ہوس ہمیں دنیا کی زندگی کے اس دھوکے میں پڑھ کر آخرت کو نہیں بولنا چاہیے

@Emaan786

IMG_20211112_103432.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

Your article is good.

Thnxx

ماشاءاللہ بہت اچھا آرٹیکل لکھا ہے آپ نے

Thnxxx

Beautiful diary and stunning photography I like your diary

Thnxx

Loading...