السلام علیکم شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے میرے سٹیم کے دوستںو اور جتنے بھی یہاں اردو کمیونٹی کے ممبر ہیں ان کے لیے دل سے دعا کہ وہ جہاں بھی رہیں خیریت سے رہیں
میرے دوستو آج کا جو میرا موضوع ہے وہ مرغوں کی لڑائی کو لے کر ہے مرغوں کی لڑائی کے بارے میں آپ نے بہت کچھ سنا ہوگا اور دیکھا ہوگا کیونکہ سردیوں کا موسم ہے اور اس موسم میں مرغوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے آج میرے ساتھ بھی یہ واقعہ پیش آیا کہ میں موچھ اپنے گاؤں سے ایک شادی سے واپسی پر اپنے ایک دوست کے گاؤں اس کے ساتھ اس کے گھر گیا وہاں جا کے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ لوگ مرغوں کی لڑائی بڑے شوق سے کرواتے ہیں جو کہ مجھے اچھا نہ لگا اور دل سے بُرا لگا کہ وہ معصوم بےزبان مرغوں سے یہ کام لے رہے ہیں
جب میں نے پوچھا کے ایسا کرنے سے انھیں کیا ملتا ہے تو انھوں نے کہا کے ایک تو ہمیں پیسے ملتے ہیں جب ہمارا مرغا جیت جاتا ہے اور دوسرا ان کی لڑائی دیکھ کے مزہ آتا ہے اور کہا کے سارا سال ہم ان کی خدمت کرتے ہیں اور سردیوں کے موسم میں ان سے لڑائی کرواتے ہیں تو میں نے انھیں کہا کے ایسا کرنا گناہ ہے اگر آپ کو کوئی آپس میں لڑوا دے اور تماشائی دیکھ رہے ہوں تو کیسا لگے گا یہ تو اسیل مرغے ہیں اپنی نسل کا بھرم رکھنے کے لیے جان کی بازی تک لگا دیتے ہیں آپ کو سوچنا چاہیے اور
اللہ سے معافی مانگنی چاہیے
یہ کچھ تصاویر ہیں جو میں آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں جو میں نے اپنے ہاتھوں سے دوران لڑائی بنائیں آپ خود دیکھیں
اور فیصلہ کریں کیا میں نے ٹھیک کہا اپنی رائے ضرور دیں شکریہ
Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
اللہ ان کو ہدایت دے
Downvoting a post can decrease pending rewards and make it less visible. Common reasons:
Submit