Betterlife @faizanaliniazi The diary Game

in hive-104522 •  4 months ago 

Betterlife @faizanaliniazi The diary Game

میری طرف سے تمام دوستوں کو السلام علیکم۔میں امید کرتا ہوں میرے تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔اور بہتر طریقے سے زندگی گزار رہے ہوں گے۔اور میں بھی خیریت سے ہوں۔

میرے آج دن کا آغاز صبح پانچ بجے ہوا۔صبح اٹھ کر سب سے پہلے میں نہانے کے لیے واش روم چلا گیا۔جیسا کے میں نے آپ کو کل بتایا تھا کہ کل ہمارے ہاں شام کو مہمان آئے تھے۔اور انہوں نے رات ہمارے ہاں گزاری تھی۔صبح ہونے پر انہوں نے ہاتھ منہ دھوئے۔اور اس کے بعد ہم نے اکٹھے بیٹھ کر ناشتہ کیا۔ناشتہ کرنے کے بعد ہم نے ان کو رخصت کیا۔جب وہ چلے گئے تو میرے گھر والے اپنے مویشیوں کی طرف گئے۔ تو انہوں نے دیکھا کہ ہماری گائے نے ایک پیارا سا چھوٹا سا بچھڑا پیدا کیا ہوا ہے۔اس کے بعد ہم نے اس بچھڑے کو گائے کا دودھ پلایا۔اور اس کے بعد میں نے اپنے گھر کے قریب ہی ایک گھاس کے کھیت میں سے گھاس کاٹا اور اپنی گائے کے سامنے لا کر رکھ دیا۔اور وہ گھاس کھانے لگ گئی۔

دوستو یہ تھی میری آج کی ڈائری اور میں امید کرتا ہوں میرے تمام دوستوں کو میری آج کی ڈائری پسند آئی ہوگی۔

میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی میری تمام بھائیوں کو نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور خاص طور پر نیاز حسین پکانے اور تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔میرے جس بھائی کی استطاعت بہت کم ہو تو وہ ایک گلاس پانی کا بانٹ کر بھی اس نیک کام میں شمولیت اختیار کر سکتا ہے۔اور جن بھائیوں کی استطاعت سے زیادہ ہے تو انہیں چاہیے کہ اس موقع پر زیادہ سے زیادہ نیاز حسین تقسیم کریں۔اللہ تعالی عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین!

اللہ نگہبان۔

My photography.

IMG_20210819_105155.jpg

IMG_20210819_105145.jpg

IMG_20210819_105123.jpg

IMG_20210819_105111.jpg

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

image.png

Upvoted. Thank You for sending some of your rewards to @null. It will make Steem stronger.

Loading...