Betterlife - The Diary Game @hafizmunir786 ( 05-06-2021) | Allah Ki Nishaniyan

in hive-104522 •  4 years ago 

Asalam o Alikum Steemit Family,
How are you hopefully you are doing good.
Alhamdulillah, Suma Alhamdulillah Allah gives us another special day of this limited life.
Hopefully, all stay own home
Today is very heart-touching whether in our city. about today I select the very important topic select Allah Ki Nishaniyan?

Graphic1.jpg

کائنات کی ہرشے خالقِ حقیقی اللہ ربُّ العزّت کی قدرت و شان کی روشن دلیل ہے لیکن خدائے مہربان نے مخلوق میں اپنی چند خاص نشانیاں بھی مقرر فرمائی ہیں جو کہ شَعَآئِرُ اللّٰه کہلاتی ہیں نیز اِنہیں شعائرِ اسلام اورشعائرِ دین بھی کہا جاتا ہے۔

شَعَآئِرُ اللّٰه سے کیا مراد ہے؟
لفظِ شَعَائِر شَعِیْرَۃٌ کی جمع ہے ، جس کا معنیٰ علامت و پہچان ہے (یعنی وہ شے جو کسی چیز کا شُعور دِلائے)۔ شَعَآئِرُ اللہ سے مراد وہ اُمور اور اشیاء ہیں جن کو حق اور باطل کےدرمیان فرق کی علامت بنایا گیا ہے اور جن کےذریعے اللہ تعالیٰ کی حلال اور حرام کردہ چیزوں اور اُ س کے اَوامِرو نَواہی (یعنی اُس کے احکامات اور منع کردہ باتوں) کو جانا جاسکے ۔
یہ نشانیاں قُربِ خُداوندی اور معرفتِ الٰہی کا ذریعہ ہیں۔ ان کی تعظیم وتکریم ہر بندۂ مؤمن کا اِیمانی فریضہ اور دِلوں کا تقویٰ ہے۔ شَعَآئِرُ اللہ کی ناقدری کرنا دونوں جہان میں نقصان وخسران کا سبب اور ان کی بےحُرمتی کرنا غضبِ رحمٰن کا باعث ہے۔
شَعَآئِرُ اللّٰه کے بارے میں قراٰنی آیات
ربّ تعالیٰ نے مسلمانوں کورَبّانی نشانیوں کی حُرمت کا لحاظ رکھنےکا حکم فرمایا ہے : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُحِلُّوْا شَعَآىٕرَ اللّٰهِ ترجمۂ کنزالایمان : اے ایمان والو حلال نہ ٹھہرا لو اللہ کے نشان۔
شَعَآئِرُ اللہ یعنی اللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرنےکی عظمت یوں ارشاد ہوتی ہے : وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآىٕرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوْبِ(۳۲) ترجمۂ کنزالایمان : اور جو اللہ کے نشانوں کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کی پرہیزگاری سے ہے۔
اللہ کی نشانیاں
شَعَآئِرُ اللہ ویسے تو بہت سے ہیں ، ان میں سے بعض کا ذکرقراٰنِ مجید میں بھی آیا ہے ، مثلاً صَفا مَروہ اور بُدنہ (قُربانی کےجانور) کو اللہ کریم نےقراٰنِ مجید میں اپنی نشانیاں قرار دیا ہے۔ لیکن خدا تعالیٰ کی نشانیوں کی کوئی خاص تعداد بیان نہیں کی جاسکتی۔ مختصراً اِنہیں بنیادی طور پر چار قسموں میں بیان کیا جاسکتا ہے
(1)اَفراد و اشیاء
(2)مکانات و مقامات
(3)اوقات و لمحات اور
(4)اَفعال و عبادات۔
(1)اَفراد و اشیاء : قراٰنِ مجید ، انبیا ، صحابہ اور اَولیا ، انبیائے کرام کے آثار و تبرکات۔

(2)مکانات ومقامات : کعبہ ، میدانِ عَرَفات ، مُزدلفہ ، تینوں جَمرات(مِنیٰ میں واقع3مقامات جہاں کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ جَمْرَۃُ الاُخْریٰ ، جَمْرَۃُالْوُسْطیٰ ، جَمْرَۃُالاُوْلیٰ) ، صَفا ، مَروہ ، مِنیٰ ، مسجدیں ، بزرگانِ دین کے مَقابِر (یعنی اَنبیا ، صحابہ اور اولیا کے مزارات)۔
(3)اَوقات و لمحات : ماہِ رَمضان ، حُرمت والے مہینے (رَجَب ، ذُوالقعدہ ، ذُوالحجہ ، مُحرَّم) ، عیدُالفِطر ، عیدُالاَضحیٰ ، جُمعہ ، ایامِ تشریق (گیارہ ، بارہ ، تیرہ ذوالحجہ کےدن)۔

(4)ا َفعال و عبادات : اَذان ، اِقامت ، نمازِ باجماعت ، نمازِ جمعہ ، نمازِ عیدَین ، ختنہ کرنا ، داڑھی رکھنا ، گائے کی قُربانی۔
اللہ کی نشانیوں کا حکم
شَعَآئِرُ اللہ (اللہ کی نشانیوں) کو باقی رکھنا سُنّتِ الہیٰ ہے جیسا کہ صَفا مَروہ کو اللہ تعالیٰ نے باقی رکھا۔ دینی شعائر کی تعظیم کرنا شرعاً لازم اور دِلوں کی پرہیزگاری کی علامت ہے۔ مَعَاذَ اللہ !شعائرِ اسلام میں سےکسی کا مذاق اُڑانا اسلام سے مذاق کرنے کے مترادف اور غضبِ الہیٰ کو اُبھارنے والا ہے۔ شعائرِ دین کو ختم یابند کرنے والا اسلام اور مسلمانوں کا بدخواہ (بُرا چاہنےوالا) ہے۔ چنانچہ اس بارے میں اَسلافِ اُمّت کے فرامین ملاحظہ کیجئے
(1)شعارِ اسلام بندکرنےکی وہی کوشش کرےگا جو اسلام کا بدخواہ ہے۔
(2)شعارِ اسلام سےاستہزاء (ٹھٹھا ، مذاق کرنا) اسلام سے استہزاء ہے۔
(3)دینی شعائر یعنی علامتوں کابرقرار رکھنا سنتِ الہٰی ہے۔ جیسے صَفا مَروہ کو ربّ نے باقی رکھا کیونکہ یہ بزرگوں کی یادگارہیں۔
اللہ کریم ہمیں تمام شَعَآئِرُ اللہ کا ادب کرنے اور ان کی توہین و بے ادبی سے بچتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

If u want to know more about me
My introduction. I would like you guys to follow me and continue reading me in the future.
https://steemit.com/hive-172186/@hafizmunir786/achievement-1-task-introduce-yourself-23-03-2021-100-powered-up
I am very thankful for @haseeb-asif-khan, @yousafharoonkhan, and @janemorane

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!
Sort Order:  

بہت اچھی پوسٹ لکھی ھے آپ نے ماشاءاللہ

jazak Allah Bhai jan

شکریہ

آپکی ڈایری بہت اچھی تھی اس میں الللہ پاک کی ذات کی نشانیاں بیان کی ہیں آپ نے آپ بہت محنت کر رہیں ہیں اسی طرح کام جاری رکھیں

g in sha Allah Bhai Jan

آپکی ڈاٸری بہت اچھی ہے

shukran bhai jan