میرے اسٹیم اٹ کے تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور خیر خیریت سے ہوں اور میں امید کرتا ہوں کہ میرے تمام مسلمان بھائیوں کا دن میری طرح بہت اچھا گزرا ہوا اور انشاء اللہ کسی مسلمان بھائی کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی
آللہ تعالیٰ کے ولی کامل ۔۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا جنازہ
ا سید عطاءاللہ شاہ صاحب بخاری کا جب آخری وقت آیاجب وہ موت کے بلکل قریب تھے تب رہبر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری نے فرمایا مجھے اٹھا کر بٹھاؤ تو حضرت صاحب کو سہارا دے کر بٹھا لیا گیا تو اس وقت آپ نے کچھ باتیں فرمائیں
کے میں نے ساری وصیعتیں تو کر دی ہیں لیکن کچھ ایسا ہے جو بچ گیا ہے اس کے لیے میں معذرت کرتا ہوں اور وہ جب آئیں تو ان سے بھی معذرت کرنا جب یہ لوگ میرے جنازے پر آئیں میرے جنازے پر
احمد علی لاہوری جیسا اللہ تعالیٰ کا پیارا ولی ہو گا
مولانا حماداللہ ہالیجوی جیسا نیک بزرگ ہو گا
حدیث کا حافظ عبداللہ درخواستی ہو گا
مرد مجاہد مفتی محمود جیسا نیک شخص ہو گا
لیکن میرا جنازہ میرا اپنا بیٹا ابوذر شاہ بخاری پڑھائے گا اور آپ نے مرنے سے پہلے یہ وصیت فرمائی
اور یہ بیٹا سید عطا اللہ شاہ بخاری کا وہ بیٹا ہے جو تہجد میں دس پارے قرآن کے پڑھتا تھا ملتان کے پرانے بزرگ فرماتے ہیں کہ جب رہبر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری کا جنازہ ااٹھا تو اس وقت 4لاکھ افراد اس اللہ کے ولی کے جنارے میں شریک تھے اور بزرگ فرماتے ہیں کہ جب سید عطا اللہ شاہ بخاری کا جنازہ جا رہا تھا توایسا لگتا تھا جیسے انسان تو انسان پرندے درخت اور جانور بھی رورہے ہیں
Special thanks
©® Pakistan
@yousafharoonkhan
Regard
@hammad44