#club75 || A My Beautiful Article || @hammad44 || 05/01/2022 || #club5050 to #club100

in hive-104522 •  3 years ago 

تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں

حضرت امام حسن کی سخاوت

Capture 2022-01-05 20.00.07.jpg

آیک بار حضرت امام حسن بیٹھے ہوئے تھے تو ایک شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس شخص کے ہاتھ میں ایک پرچی تھی ایک چٹھ تھی اس چٹھ پر اس وہ ادمی اپنا مسلہ لکھ کر لایا جو بھی مسلہ اسے تھا تو اس نے اس پرچی پر لکھ دیا اور وہ پرچی اس نے حضرت امام حسن کو دی تو حضرت امام حسن نے وہ پرچی کھول کر نہیں دیکھی فوراً اپنے پاس بیٹھے ایک غلام کو کہا کے اس آدمی کو اتنے ہزار دینار دو تو غلام نے اس آدمی کو دینار دیئے اور جب وہ چلا گیا تو غلام حضرت امام حسن سے پوچھنے لگا کے حضرت جی آپ نے پرچی کھول کر دیکھی پڑھی بھی نہیں بغیر پڑھے ہی عنایت فرما دیا

تو حضرت امام حسن فرمانے لگے تو یہ چہتا تھا میں بیٹھ کر چٹھ پڑھتا رہتا وہ میرے سامنے بیٹھا ضللیل ہوتا رہتا اور کل جب اللہ تعالٰی کے سامنے پیش ہوتا اور اللہ تعالیٰ فرماتا اے حسن یہ تو نے کیا کیا میرا ایک مفلص میرا ایک نادار میرا ایک پریشان حال بندا تیرے پاس آیا تو اسی حال میں بیٹھا رہا اور تو چٹھ پڑتا رہا اسی وجہ سے میں نے چٹھ بغیر پڑھے اسے دیا تاکہ وہ میرے سامنے بیٹھ کر ضلیل نہ ہو

آج کے دور میں کوئی غریب کسی امیر کے پاس مدد کے لیے جائے اور کہے کہ میرا والدہ فوت ہو گیا ہے تو آگے سے پتہ ہے کیا کہتا ہے تیرے والد کو ہوا کیا تھا پہلے سے بیمار تھا یا اسی وقت کچھ ہوا اچھا تیرا والدہ ہسپتال میں فوت ہوا یا گھر پر اچھا ہسپتال میں کتنے دن رکھا اس طرح کے کئی سوالات کر اسے ضلیل کیا جاتا ہے

اسی لیئے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو کسی پر رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا

Authors get paid when people like you upvote their post.
If you enjoyed what you read here, create your account today and start earning FREE STEEM!